مسلم دنیا کی 500 بااثر شخصیات کی فہرست جاری، شہباز شریف اور فیلڈ مارشل پہلے نمبر پر
Web Desk
15 November 2026
اردن کے معروف تحقیقی ادارے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر نے مسلم دنیا کی 500 بااثر ترین شخصیات کی سالانہ فہرست جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن پر رکھا گیا ہے۔
جاری کردہ فہرست کے مطابق تاریخ میں پہلی مرتبہ عالمِ اسلام کی پانچ اہم شخصیات کو مشترکہ طور پر پہلے نمبر کے لیے منتخب کیا گیا ہے، جن میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوان بھی شامل ہیں۔
درجہ بندی کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای اس فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے پانچویں اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے چھٹی پوزیشن حاصل کی ہے۔
عالمی سطح پر نمایاں مسلم رہنماؤں میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم اور مراکش کے شاہ محمد ششم بھی بااثر ترین مسلم شخصیات کی فہرست میں نمایاں مقام پر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، فلسطینی صدر محمود عباس اور شام کے صدر احمد الشرع کو بھی مسلم دنیا کی بااثر شخصیات میں جگہ دی گئی ہے۔
پاکستان سے دیگر نمایاں شخصیات میں عالمِ اسلام کے ممتاز عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی اور معروف مبلغ مولانا طارق جمیل بھی 500 بااثر مسلم شخصیات کی اس فہرست میں شامل ہیں۔
دوسری جانب خصوصی اعزازات کے تحت غزہ کے کمال عدوان ہسپتال کے سابق سربراہ ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کو انسانی خدمات اور استقامت پر سال کی نمایاں مرد شخصیت قرار دیا گیا ہے، جبکہ ایران کے شہر میناب میں سکول پر حملے میں محفوظ رہنے والی کمسن طالبہ فاطمہ زہرا شیخ آبادی کو سال کی نمایاں خاتون شخصیت قرار دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
غزہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی تنظیموں کو فوری رسائی دی جائے، یورپی یونین
15 November 2026
شام میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا
15 November 2026
سعودی فوجی اتحاد کا حوثیوں کے مزید 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ
15 November 2026
صدر پوتن، شی جن پنگ اور ڈونلڈ ٹرمپ کی 19 نومبر کو چین میں سہ فریقی ملاقات ہوگی، کریملن
15 November 2026
ابوظہبی میں 55ویں قومی دن کی تقریبات، تین روزہ ہوامیر فریجنا فیسٹیول کا انعقاد
15 November 2026
جیو جِتسو کی عالمی کانگریس 2026ء، اولمپک شناخت کے حصول کیلئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق
15 November 2026
اماراتی صدر اور وزیراعظم کی اہم ملاقات، قومی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود پر تبادلہ خیال
15 November 2026
روسی فوج نے تیرسیانکا پر کنٹرول حاصل کر لیا، 300 سے زائد عمارتوں کی تلاشی
15 November 2026