پاکستانی نژاد امریکی سماجی رہنما محمد سعید شیخ کو 45 سالہ انسانی خدمات کے اعتراف میں ’گلوبل سٹیزن ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا
Web Desk
14 November 2026
ہیوسٹن
رپورٹ :ثوبیہ چیمہ
پاکستانی نژاد امریکی سماجی رہنما محمد سعید شیخ کو ان کی 45 سالہ سماجی و انسانی خدمت اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے فروغ میں خدمات کے اعتراف میں گلوبل سٹیزن ایوارڈ پیش کیا گیا۔
یونائیٹڈ نیشنز ایسوسی ایشن یو ایس اے کے ہیوسٹن چیپٹر کے زیر اہتمام 13 نومبر کو ہلٹن ہیوسٹن پوسٹ اوک بائی دی گیلریا میں منعقدہ اقوام متحدہ کے عالمی دن 2026ء کی گالا تقریب اور سفارتی استقبالیے نے یو این اے–یو ایس اے کی قومی لیڈرشپ سمٹ کا افتتاحی مرحلہ بھی تشکیل دیا۔ تقریب میں امریکا بھر سے ایسوسی ایشن کے عہدیداروں، اراکین، شہری سفارت کاری کے علمبرداروں، سفارتی نمائندوں اور مقامی سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔

کانگریس مین ال گرین اور ٹیکساس کے ریاستی نمائندے ڈاکٹر سلیمان لالانی کی شرکت نے تقریب کو مزید اہمیت دی۔ مختلف ممالک کے سفارت کاروں نے بھی تقریب میں شرکت کی، جن میں ہیوسٹن میں پاکستان کے ڈپٹی قونصل جنرل فرحان احمد بھی شامل تھے۔ سابق امریکی سفیر مائیکل پیلیٹیئر نے کلیدی خطاب کیا۔ اس موقع پر دیگر ممتاز شخصیات اور اداروں کی خدمات کو بھی اعزازات کے ذریعے سراہا گیا۔
ہیوسٹن کے میئر جان وٹمائر کی جانب سے چیف آف انٹرنیشنل افیئرز گیگی لی نے ایک سرکاری تہنیتی اعلامیہ یو این اے–ہیوسٹن کی صدر ڈاکٹر ریما عادل کو پیش کیا۔
محمد سعید شیخ نے اپنے اظہارِ تشکر میں ڈاکٹر ریما عادل، بورڈ آف ڈائریکٹرز اور ایوارڈ سلیکشن کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز ان تمام تنظیموں، شراکت دار اداروں، رضاکاروں، معاونین اور اہلِ خانہ کی مشترکہ کاوشوں کا اعتراف ہے جن کے ساتھ انہیں خدمت کا موقع ملا۔

انہوں نے بالخصوص چیف پیٹرن سید جاوید انور، کمیونٹی رہنماؤں اور ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیولپمنٹ سمیت عملی شراکت داروں کے تعاون کو سراہا۔ اپنی مادرِ وطن پاکستان اور اختیار کردہ وطن امریکا سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے انہوں نے مذاہب اور سرحدوں سے بالاتر ہو کر انسانی خدمت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

محمد سعید شیخ ہیوسٹن–کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے صدر، الائنس فار ڈیزاسٹر ریلیف کے کوآرڈینیٹر اور میئر ہیوسٹن کے ساتھ سالانہ رمضان ڈنر، ہیوسٹن افطار، کے کوآرڈینیٹر ہیں
متعلقہ عنوانات
نئے صوبوں کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ہونی چاہئے: سلمان اکرم راجہ
14 November 2026
شہباز شریف سے آصف علی زرداری کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
14 November 2026
انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ: بھارت نے سنسنی خیز مقابلےکے بعد ٹائٹل جیت لیا
14 November 2026
بچیوں کو مفت اور معیاری تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے: حافظ نعیم الرحمان
14 November 2026
صوابی کے عوام نے تحریک انصاف کے خلاف فیصلہ سنا دیا: امیر مقام
14 November 2026
انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں: احسن اقبال
14 November 2026
سہیل آفریدی اور بابر سلیم سواتی سمیت 9 ارکانِ اسمبلی کی حراست وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج
14 November 2026
پاکستان کا بھارت میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
14 November 2026