LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نئے صوبوں کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ہونی چاہئے: سلمان اکرم راجہ پاکستانی نژاد امریکی سماجی رہنما محمد سعید شیخ کو 45 سالہ انسانی خدمات کے اعتراف میں ’گلوبل سٹیزن ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا شہباز شریف سے آصف علی زرداری کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ: بھارت نے سنسنی خیز مقابلےکے بعد ٹائٹل جیت لیا بچیوں کو مفت اور معیاری تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے: حافظ نعیم الرحمان صوابی کے عوام نے تحریک انصاف کے خلاف فیصلہ سنا دیا: امیر مقام انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں: احسن اقبال سہیل آفریدی اور بابر سلیم سواتی سمیت 9 ارکانِ اسمبلی کی حراست وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج پاکستان کا بھارت میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں شرکت کا فیصلہ امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی (اے پی پیک) کا پہلا ’پاکستانی امریکن آرٹسٹس کنونشن‘ نو مئی ریڈیو حملہ کیس: سہیل آفریدی کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشنز، 16 خوارج ہلاک، حوالدار اور نائیک شہید گورنر خیبرپختونخوا کا صوبے میں سونے کی کان کنی کی تمام سرگرمیاں فوری معطل کرنے کا اعلان عالمی بینک نے دیہی سندھ میں صاف پانی اور صفائی کی سہولیات کے لیے 30 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی غیر ملکی شہریوں سے آن لائن فراڈ اور اے آئی کے ذریعے بلیک میلنگ کرنے والے دو کال سینٹرز پر چھاپے، خواتین سمیت 154 ملزمان گرفتار

شہباز شریف سے آصف علی زرداری کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

Web Desk

14 November 2026

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ان سے اہم ملاقات کی، جہاں وزیراعظم نے صدرِ مملکت کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے صدرِ مملکت کو اپنے حالیہ دورہ ترکیہ اور 31ویں کانفرنس آف پارٹیز (کوپ 31) میں شرکت کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ دونوں رہنماؤں نے حکمران اتحادی جماعتوں کے درمیان باہمی تعاون، مشاورت کے تسلسل اور عوامی فلاحی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے ملک میں معاشی استحکام اور ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس اہم بیٹھک میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور رکنِ قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف بھی شریک تھے۔