بچیوں کو مفت اور معیاری تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے: حافظ نعیم الرحمان
Web Desk
14 November 2026
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بچوں کو مفت اور معیاری تعلیم فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، تاہم پنجاب میں اس وقت 80 لاکھ بچیاں اسکول نہیں جا رہیں اور صوبائی حکومت کا نظام بچیوں کو تعلیم کی سہولت فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دیتا ہے۔ پاک انٹرنیشنل بزنس فورم کے زیرِ اہتمام ’’ہمارا ہنر، ہماری پہچان‘‘ کے عنوان سے منعقدہ خدیجۃ الکبریٰ نمائش سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کے حوالے سے پائے جانے والے تحفظات کا حل عدل و انصاف کے قیام میں مضمر ہے، اور موجودہ معاشی بدحالی و مہنگائی میں جب مڈل کلاس پس رہی ہے تو خواتین کا برسرِ روزگار ہونا گھریلو معیشت کے لیے ناگزیر ہو چکا ہے۔ انہوں نے پنجاب حکومت کی تعلیمی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ 15 ہزار سرکاری اسکولوں کو آؤٹ سورس کر دیا گیا ہے جبکہ نجی اسکولوں میں بھاری فیسوں کے باعث تعلیم کا دہرا معیار قائم ہے، اور مزید الزام عائد کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عوامی پیسوں سے خریدے گئے طیارے پر اپنی بیٹی کی گریجویشن تقریب میں شریک ہوئیں۔ حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں طبقاتی تفریق بڑھ رہی ہے، تاہم اسلامی تعلیمات کے مطابق بچیوں کی پیدائش، بہترین تعلیم اور تربیت جنت میں جانے کا راستہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
نئے صوبوں کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ہونی چاہئے: سلمان اکرم راجہ
14 November 2026
پاکستانی نژاد امریکی سماجی رہنما محمد سعید شیخ کو 45 سالہ انسانی خدمات کے اعتراف میں ’گلوبل سٹیزن ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا
14 November 2026
شہباز شریف سے آصف علی زرداری کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
14 November 2026
انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ: بھارت نے سنسنی خیز مقابلےکے بعد ٹائٹل جیت لیا
14 November 2026
صوابی کے عوام نے تحریک انصاف کے خلاف فیصلہ سنا دیا: امیر مقام
14 November 2026
انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں: احسن اقبال
14 November 2026
سہیل آفریدی اور بابر سلیم سواتی سمیت 9 ارکانِ اسمبلی کی حراست وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج
14 November 2026
پاکستان کا بھارت میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
14 November 2026