صوابی کے عوام نے تحریک انصاف کے خلاف فیصلہ سنا دیا: امیر مقام
Web Desk
14 November 2026
وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ صوابی کے عوام نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف فیصلہ سنا دیا ہے اور صوبے میں انتظامی حوالے سے ہونے والی حالیہ تبدیلیوں کو عوام نے من و عن تسلیم کر لیا ہے۔ صوابی میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلانے والے صوابی کے عوام کا جوش و جذبہ دیکھ لیں، جہاں عوام کی بھرپور محبت اور تعاون اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ تبدیلی چاہتے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ 13 سال کے دوران خیبرپختونخوا کو دونوں ہاتھوں سے بے دردی کے ساتھ لوٹا گیا اور پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں ہر طرف کرپشن کا راج رہا، تاہم اب صوبے کے وسائل عوامی مفاد کے منصوبوں اور فلاح و بہبود پر خرچ کیے جائیں گے اور عوام کے تعاون سے صوبے میں امن و امان کے قیام کے ساتھ ترقی کا نیا سفر شروع ہو گا۔
متعلقہ عنوانات
نئے صوبوں کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ہونی چاہئے: سلمان اکرم راجہ
14 November 2026
پاکستانی نژاد امریکی سماجی رہنما محمد سعید شیخ کو 45 سالہ انسانی خدمات کے اعتراف میں ’گلوبل سٹیزن ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا
14 November 2026
شہباز شریف سے آصف علی زرداری کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
14 November 2026
انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ: بھارت نے سنسنی خیز مقابلےکے بعد ٹائٹل جیت لیا
14 November 2026
بچیوں کو مفت اور معیاری تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے: حافظ نعیم الرحمان
14 November 2026
انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں: احسن اقبال
14 November 2026
سہیل آفریدی اور بابر سلیم سواتی سمیت 9 ارکانِ اسمبلی کی حراست وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج
14 November 2026
پاکستان کا بھارت میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
14 November 2026