انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں: احسن اقبال
Web Desk
14 November 2026
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کے انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں اور انتظامی نظام کو عوامی ضروریات اور بدلتے ہوئے حالات کے مطابق تبدیل کرنا ہو گا، کیونکہ 50 سال پرانے انتظامی ڈھانچے سے چمٹے رہنا درست نہیں جبکہ اس عرصے کے دوران ملک کی آبادی، وسائل اور عالمی حالات میں نمایاں تبدیلی آ چکی ہے۔ اپنے آبائی حلقے نارووال میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اصلاحات ایک مسلسل عمل ہے جسے کسی صورت روکنا نہیں چاہیے اور سیاست دانوں کو وسیع تر قومی مفاد میں مل بیٹھ کر قومی مکالمے کے ذریعے انتظامی اصلاحات پر اتفاقِ رائے پیدا کرنا چاہیے۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ حکومت قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے کیونکہ قانون کی بالادستی ہی ملک کی ترقی کی ضمانت ہے، جبکہ وکلاء برادری جمہوریت کا مضبوط ستون ہے اور بار اور بینچ کے باہمی تعاون سے عوام کو انصاف کی فراہمی کا نظام مزید مضبوط ہو گا۔
متعلقہ عنوانات
نئے صوبوں کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ہونی چاہئے: سلمان اکرم راجہ
14 November 2026
پاکستانی نژاد امریکی سماجی رہنما محمد سعید شیخ کو 45 سالہ انسانی خدمات کے اعتراف میں ’گلوبل سٹیزن ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا
14 November 2026
شہباز شریف سے آصف علی زرداری کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
14 November 2026
انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ: بھارت نے سنسنی خیز مقابلےکے بعد ٹائٹل جیت لیا
14 November 2026
بچیوں کو مفت اور معیاری تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے: حافظ نعیم الرحمان
14 November 2026
صوابی کے عوام نے تحریک انصاف کے خلاف فیصلہ سنا دیا: امیر مقام
14 November 2026
سہیل آفریدی اور بابر سلیم سواتی سمیت 9 ارکانِ اسمبلی کی حراست وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج
14 November 2026
پاکستان کا بھارت میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
14 November 2026