سہیل آفریدی اور بابر سلیم سواتی سمیت 9 ارکانِ اسمبلی کی حراست وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج
Web Desk
14 November 2026
تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کی جانب سے ایڈووکیٹ معظم بٹ کے توسط سے سہیل آفریدی اور بابر سلیم سواتی سمیت 9 منتخب ارکانِ اسمبلی کی گرفتاری اور حراست کو وفاقی آئینی عدالت (ایف سی سی) میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ دائر کی گئی آئینی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کو حکومت سے مذاکرات کی ذمہ داری سونپی تھی، تاہم ریاستی مشینری کو سیاسی اختلاف دبانے اور منتخب نمائندوں کو حراست میں رکھ کر عوام کے انتخابی مینڈیٹ کو غیر مؤثر بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے جو آئین کے آرٹیکل 4، 14، 17 اور 25 کی صریح خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں اہم آئینی سوال اٹھاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کیا ریاستی ادارے منتخب نمائندوں کے پارلیمانی کردار اور سیاسی سرگرمیوں کو روک سکتے ہیں، جبکہ آرٹیکل 232، 234 اور 245 کے تحت حاصل غیر معمولی اختیارات یا گورنر راج کے نفاذ سے شہریوں کے بنیادی حقوق ختم نہیں ہوتے اور حکومتی اقدامات وفاقی آئینی عدالت کے عدالتی جائزے کے تابع ہیں۔ درخواست گزاروں نے حکومت سے زیرِ حراست تمام ارکانِ اسمبلی کے مقامِ حراست اور قانونی حیثیت کی واضح تفصیلات سامنے لانے، تمام متاثرہ ارکان کو عدالت میں پیش کرنے اور ان کی حراست کو غیر قانونی قرار دے کر فوری رہائی کا حکم دینے کی استدعا کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
نئے صوبوں کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ہونی چاہئے: سلمان اکرم راجہ
14 November 2026
پاکستانی نژاد امریکی سماجی رہنما محمد سعید شیخ کو 45 سالہ انسانی خدمات کے اعتراف میں ’گلوبل سٹیزن ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا
14 November 2026
شہباز شریف سے آصف علی زرداری کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
14 November 2026
انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ: بھارت نے سنسنی خیز مقابلےکے بعد ٹائٹل جیت لیا
14 November 2026
بچیوں کو مفت اور معیاری تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے: حافظ نعیم الرحمان
14 November 2026
صوابی کے عوام نے تحریک انصاف کے خلاف فیصلہ سنا دیا: امیر مقام
14 November 2026
انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں: احسن اقبال
14 November 2026
پاکستان کا بھارت میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
14 November 2026