پاکستان کا بھارت میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
Web Desk
14 November 2026
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق حکومتِ پاکستان نے بھارت میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے تہذیبی مکالمے میں شرکت کا باضابطہ فیصلہ کر لیا ہے، جس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے وفاقی وزیر مصدق مسعود ملک کو نامزد کیا گیا ہے۔ دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 20 سے 22 نومبر تک نئی دہلی میں ہونے والے اس اجلاس میں ایس سی او کے رکن ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے، جہاں تہذیبی مکالمے اور ثقافتی ہم آہنگی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ترجمان دفترِ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان باہمی احترام کے جذبے کے تحت شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم پر تہذیبوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے اور رکن ممالک کے مابین عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے کے عزم پر قائم ہے۔
متعلقہ عنوانات
نئے صوبوں کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ہونی چاہئے: سلمان اکرم راجہ
14 November 2026
پاکستانی نژاد امریکی سماجی رہنما محمد سعید شیخ کو 45 سالہ انسانی خدمات کے اعتراف میں ’گلوبل سٹیزن ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا
14 November 2026
شہباز شریف سے آصف علی زرداری کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
14 November 2026
انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ: بھارت نے سنسنی خیز مقابلےکے بعد ٹائٹل جیت لیا
14 November 2026
بچیوں کو مفت اور معیاری تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے: حافظ نعیم الرحمان
14 November 2026
صوابی کے عوام نے تحریک انصاف کے خلاف فیصلہ سنا دیا: امیر مقام
14 November 2026
انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں: احسن اقبال
14 November 2026
سہیل آفریدی اور بابر سلیم سواتی سمیت 9 ارکانِ اسمبلی کی حراست وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج
14 November 2026