نو مئی ریڈیو حملہ کیس: سہیل آفریدی کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع
Web Desk
14 November 2026
انسدادِ دہشت گردی عدالت پشاور نے نو مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں نامزد ملزمان سہیل آفریدی اور عامر چمکنی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی قانونی کارروائی شروع کرتے ہوئے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87 کے تحت نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ پراسیکیوشن حکام کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف جاری کیے گئے دفعہ 87 کے نوٹسز ان کے گھروں اور دفاتر پر آویزاں کیے جائیں گے، اور مقررہ مدت میں عدالت کے روبرو پیش نہ ہونے کی صورت میں انہیں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 512 کے تحت باقاعدہ اشتہاری قرار دے کر ان کے دائمی وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے جائیں گے۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کو ریڈیو پاکستان کی درخواست پر اس مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا، جبکہ ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں مجموعی طور پر 80 سے زائد ملزمان نامزد ہیں اور مقدمے کا ٹرائل عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔
متعلقہ عنوانات
نئے صوبوں کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ہونی چاہئے: سلمان اکرم راجہ
14 November 2026
پاکستانی نژاد امریکی سماجی رہنما محمد سعید شیخ کو 45 سالہ انسانی خدمات کے اعتراف میں ’گلوبل سٹیزن ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا
14 November 2026
شہباز شریف سے آصف علی زرداری کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
14 November 2026
انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ: بھارت نے سنسنی خیز مقابلےکے بعد ٹائٹل جیت لیا
14 November 2026
بچیوں کو مفت اور معیاری تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے: حافظ نعیم الرحمان
14 November 2026
صوابی کے عوام نے تحریک انصاف کے خلاف فیصلہ سنا دیا: امیر مقام
14 November 2026
انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں: احسن اقبال
14 November 2026
سہیل آفریدی اور بابر سلیم سواتی سمیت 9 ارکانِ اسمبلی کی حراست وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج
14 November 2026