LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نئے صوبوں کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ہونی چاہئے: سلمان اکرم راجہ پاکستانی نژاد امریکی سماجی رہنما محمد سعید شیخ کو 45 سالہ انسانی خدمات کے اعتراف میں ’گلوبل سٹیزن ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا شہباز شریف سے آصف علی زرداری کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ: بھارت نے سنسنی خیز مقابلےکے بعد ٹائٹل جیت لیا بچیوں کو مفت اور معیاری تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے: حافظ نعیم الرحمان صوابی کے عوام نے تحریک انصاف کے خلاف فیصلہ سنا دیا: امیر مقام انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں: احسن اقبال سہیل آفریدی اور بابر سلیم سواتی سمیت 9 ارکانِ اسمبلی کی حراست وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج پاکستان کا بھارت میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں شرکت کا فیصلہ امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی (اے پی پیک) کا پہلا ’پاکستانی امریکن آرٹسٹس کنونشن‘ نو مئی ریڈیو حملہ کیس: سہیل آفریدی کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشنز، 16 خوارج ہلاک، حوالدار اور نائیک شہید گورنر خیبرپختونخوا کا صوبے میں سونے کی کان کنی کی تمام سرگرمیاں فوری معطل کرنے کا اعلان عالمی بینک نے دیہی سندھ میں صاف پانی اور صفائی کی سہولیات کے لیے 30 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی غیر ملکی شہریوں سے آن لائن فراڈ اور اے آئی کے ذریعے بلیک میلنگ کرنے والے دو کال سینٹرز پر چھاپے، خواتین سمیت 154 ملزمان گرفتار

شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشنز، 16 خوارج ہلاک، حوالدار اور نائیک شہید

Web Desk

14 November 2026

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران دو افغان باشندوں سمیت 16 خوارج کو ہلاک کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا، جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ علی خیل میں کی گئی کارروائی کے دوران دو افغان باشندوں سمیت 12 خوارج جبکہ میر علی اور دتہ خیل میں دو، دو خوارج مارے گئے، تاہم دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران صوابی سے تعلق رکھنے والے حوالدار عصمت علی اور مردان سے تعلق رکھنے والے نائیک آفتاب علی شہید ہو گئے، جبکہ علاقے میں باقی ماندہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔ دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین اور شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ’عزمِ استحکام‘ کے وژن کے تحت غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔