عالمی بینک نے دیہی سندھ میں صاف پانی اور صفائی کی سہولیات کے لیے 30 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی
Web Desk
14 November 2026
عالمی بینک نے سندھ کے دیہی علاقوں میں صاف پانی، نکاسی آب اور صفائی کی جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے 30 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت کی منظوری دے دی ہے، جس سے صوبے کی تقریباً 15 لاکھ دیہی آبادی براہِ راست مستفید ہو گی۔ عالمی بینک کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان کے دیہی علاقوں میں پانی اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے چار مراحل پر مشتمل 10 سالہ پروگرام کا پہلا مرحلہ ہے جس کی مجموعی مالیت 54 کروڑ ڈالر ہے، جس میں ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) 15 کروڑ ڈالر جبکہ حکومتِ سندھ 9 کروڑ ڈالر کے مساوی حصہ فراہم کرے گی۔ منصوبے کے تحت دیہی سندھ میں پانی اور نکاسی آب کا جدید انفراسٹرکچر تعمیر کرنے کے ساتھ ساتھ شمسی توانائی سے چلنے والے واٹر سپلائی سسٹمز نصب کیے جائیں گے اور 80 فیصد ہدفی آبادی کو پیشہ ورانہ سروس فراہم کرنے والے ادارے سے منسلک کیا جائے گا، جبکہ استعمال کے مقام پر پانی کی آلودگی میں 50 فیصد کمی لانے کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے۔ عالمی بینک کا کہنا ہے کہ دیہی سندھ میں پانچ سال سے کم عمر نصف سے زائد بچے آلودہ پانی اور ناقص صفائی کے باعث غذائی قلت اور نشوونما کی کمی (اسٹنٹنگ) کا شکار ہیں، اس لیے اس منصوبے کا بنیادی مقصد صحت کے ان مسائل پر قابو پانا ہے، جبکہ اس کے نفاذ سے 14 ہزار سے زائد روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کا بھی تخمینہ لگایا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
نئے صوبوں کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ہونی چاہئے: سلمان اکرم راجہ
14 November 2026
پاکستانی نژاد امریکی سماجی رہنما محمد سعید شیخ کو 45 سالہ انسانی خدمات کے اعتراف میں ’گلوبل سٹیزن ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا
14 November 2026
شہباز شریف سے آصف علی زرداری کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
14 November 2026
انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ: بھارت نے سنسنی خیز مقابلےکے بعد ٹائٹل جیت لیا
14 November 2026
بچیوں کو مفت اور معیاری تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے: حافظ نعیم الرحمان
14 November 2026
سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی
14 November 2026
صوابی کے عوام نے تحریک انصاف کے خلاف فیصلہ سنا دیا: امیر مقام
14 November 2026
انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں: احسن اقبال
14 November 2026