خیبرپختونخوا کے 8 بالائی اضلاع موسم سرما کے دوران حساس قرار
Web Desk
14 November 2026
خیبرپختونخوا کے 8 بالائی اضلاع کو رواں موسم سرما کے دوران شدید موسمی اثرات کے پیش نظر حساس قرار دے دیا گیا ہے، جن میں اپر چترال، لوئر چترال، اپر دیر، لوئر دیر، بونیر، سوات، اپر کوہستان اور لوئر کوہستان کے اضلاع شامل ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی جی پی ڈی ایم اے) کے مطابق رواں موسم سرما کے دوران صوبے کے بالائی اضلاع میں معمول سے زیادہ بارشوں اور شدید برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے باعث ان پہاڑی علاقوں کی اہم شاہراہیں اور رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ بھی موجود ہے۔
ممکنہ ہنگامی صورتحال اور قدرتی آفات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے مکمل طور پر متحرک ہے، جبکہ ادارے کی جانب سے موسم سرما کے لیے ایک جامع حفاظتی اور ہنگامی منصوبہ (ونٹر کنٹی جنسی پلان) بھی تیار کر لیا گیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ برف باری سے متاثر ہونے والے علاقوں میں بروقت امدادی سرگرمیوں اور سڑکوں کی بحالی کے لیے تمام پیشگی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ موسم سرما کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ اور متاثرین کو بروقت امداد کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، جبکہ اس سلسلے میں تمام متعلقہ ضلعی و صوبائی اداروں کو بھی ہائی الرٹ رہنے کی باضابطہ ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
Headline:
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا خلیجی خطے میں بحری آمدورفت کے تحفظ اور علاقائی مذاکرات کا مطالبہ
14 November 2026
رواں مالی سال این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو 1 ہزار 895 ارب روپے منتقل
14 November 2026
وادی لیپہ میں عالمی یوم ذیابیطس کے موقع پر پاک فوج کے زیراہتمام خصوصی آگاہی تقریب
14 November 2026
اقتصادی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس کل اسلام آباد میں شروع ہو گا
14 November 2026
ارجہ بازار باغ کے تاجروں کا فسادی جتھے سے لاتعلقی کا اعلان، پاکستان مخالف بیانیہ مسترد
14 November 2026
اقوامِ متحدہ کا آبنائے ہرمز اور بحیرہ احمر میں محفوظ بحری آمدورفت بحال کرنے پر زور
14 November 2026
بھارت کے آسام میں منی بس اور ٹرک کا خوفناک تصادم، 26 افراد ہلاک
14 November 2026
پاکستان اور کویت کا دوطرفہ شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر اتفاق
14 November 2026