LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
لاس اینجلس ایئرپورٹ (LAX) پر پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے اعلانات کا سلسلہ جاری، ہزاروں مسافر فرش پر بیٹھنے پر مجبور امریکا میں ملک گیر فضائی تعطل: ڈونلڈ ٹرمپ کو لمحہ بہ لمحہ بریفنگ جاری واشنگٹن کی فضاؤں میں غیر معمولی سناٹا چھا گیا: ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر طیارے رن وے سے واپس گیٹس پر لوٹنے لگے امریکا میں تمام پروازیں معطل ہونے سے 15 لاکھ مسافر متاثر: ’یہ معمول کی تاخیر سے کہیں بڑھ کر سنگین صورتحال برطانیہ میں امریکی فوجی اڈے کے اوپر ڈرونز کی پروازیں، سکیورٹی اہلکار حرکت میں آگئے امریکا کے ایئرپورٹس پر مسافروں کا رش، طیاروں کی پارکنگ کیلئے جگہ کم پڑنے لگی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا امریکا بھر میں گراؤنڈ سٹاپ کا اعلان 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ

برطانیہ میں امریکی فوجی اڈے کے اوپر ڈرونز کی پروازیں، سکیورٹی اہلکار حرکت میں آگئے

Web Desk

14 November 2026

برطانیہ میں قائم امریکی فضائیہ کے اہم فوجی اڈے آر اے ایف لیکن ہیتھ (RAF Lakenheath) کے اوپر مشتبہ ڈرونز کی غیر مجاز سرگرمی دیکھے جانے کے بعد سیکیورٹی اہلکار فوری طور پر حرکت میں آ گئے۔ امریکی فضائیہ کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فوجی اڈے کے اوپر ڈرونز کی مشتبہ سرگرمی سے نمٹنے کے لیے فوری جوابی کارروائی کی گئی، تاہم اس دوران کسی اہلکار، طیارے یا فوجی تنصیب کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ واقعے کے وقت فوجی اڈے پر خطرے کے سائرن بجنے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں جنہیں قریبی آبادی کے رہائشیوں نے واضح طور پر سنا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ستمبر میں آر اے ایف فیئر فورڈ میں پیش آنے والے اسی نوعیت کے واقعے کے بعد برطانیہ میں موجود امریکی فوجی اڈوں کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی تھی، تاہم تازہ واقعے کے بعد ان فوجی تنصیبات کے تحفظ کے حوالے سے تشویش میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔