LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی میر رضا کیس: جے آئی ٹی کا دوسرا اجلاس آج طلب، احمد بھاردے کی پیشی متوقع مولانا فضل الرحمان کو دہشتگردی بارے سوچ کر بات کرنی چاہئے: ملک احمد خان پیوٹن نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی دباؤ مسترد کردیا

سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع

Web Desk

13 November 2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کی حکومتی اور پارٹی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے والے نئے مجوزہ بلوں کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں سے تفصیلی مشاورت کریں گے، جس میں ان بلوں پر پیپلز پارٹی کے تحفظات، تجاویز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کر کے پارٹی کا حتمی مؤقف طے کیا جائے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم سے حالیہ ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری کو مجوزہ قانون سازی سے متعلق تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، جس کے تناظر میں چیئرمین پیپلز پارٹی حکومتی یقین دہانیوں اور بلوں کے مسودوں کا جائزہ لیں گے جبکہ حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی کے امور پر مشاورت کا نیا دور بھی متوقع ہے۔