LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی میر رضا کیس: جے آئی ٹی کا دوسرا اجلاس آج طلب، احمد بھاردے کی پیشی متوقع مولانا فضل الرحمان کو دہشتگردی بارے سوچ کر بات کرنی چاہئے: ملک احمد خان پیوٹن نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی دباؤ مسترد کردیا

ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم

Web Desk

13 November 2026

وزیراعظم شہباز شریف سے بیرک مائننگ کارپوریشن کے چیئرمین جان تھورنٹن کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، جس میں معدنی شعبے کی ترقی، ریگولیٹری فریم ورک اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے قدرتی و معدنی وسائل سے استفادہ کر کے بلوچستان کی ترقی اور مقامی عوام کی خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، جبکہ ریکوڈک منصوبے کی کامیابی ملک میں مستقبل کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ایک مثالی معیار قائم کرے گی اور مقامی نوجوانوں کے لیے روزگار و ہنرمندی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیراعظم نے ریکوڈک کے علاوہ دیگر معدنی منصوبوں میں بھی بیرک مائننگ کی مہارت سے استفادہ کرنے کی خواہش ظاہر کی، جس پر وفد نے منرلز انویسٹمنٹ فورم کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کراچی اور گوادر میں منرل پراسیسنگ کی صنعت کے قیام میں سرمایہ کاری کے لیے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء محمد اورنگزیب اور علی پرویز ملک سمیت متعلقہ اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔