LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی نوابشاہ میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات یو اے ای کی ریاست فجیرہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 14 افراد جاں بحق پاکستان کے معدنی شعبے میں اہم پیش رفت، تانبے اور سونے کی تلاش کا معاہدہ طے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، بارش اور برفباری کا امکان، الرٹ جاری درہ آدم خیل سے لاہور اسلحہ لانے والا غیر قانونی نیٹ ورک بے نقاب، 8 ملزم گرفتار یوکرین کے معاملے پر یورپ کو واضح اور متحدہ مؤقف اختیار کرنا ہوگا: میکرون ملک بھر کی عدالتوں میں ویمن فیسیلی ٹیشن سینٹرز کے قیام کا فیصلہ یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششیں تیز، کشنر اور وٹکوف کی ماسکو میں پیوٹن سے ملاقات شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کی ملاقات، تجارت، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق خاندانی مقدمات کی ای فائلنگ کا آزمائشی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کوہستان مالیاتی سکینڈل: ایک اور ملزم نے پلی بارگین کی درخواست دیدی ٹیکنالوجی کی دنیا میں بڑی تبدیلی: این ویڈیا (NVIDIA) کے بانی اور سی ای او جینسن ہوانگ مستعفی، کولیٹ کریس عبوری سربراہ مقرر نئے صوبوں پر ریفرنڈم کرالیں، عوام نہیں چاہتے تو نہ بنائیں: محسن نقوی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی آمد، زیرِ علاج شاہ محمود قریشی کی عیادت کی

ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، بارش اور برفباری کا امکان، الرٹ جاری

Web Desk

12 November 2026

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے ملک کے بالائی و میدانی علاقوں میں متوقع موسمی صورتحال کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، خطہ پوٹھوہار، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ مری، گلیات، خطہ پوٹھوہار اور خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں برفباری اور بعض مقامات پر ژالہ باری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں پر پھسلن کا خدشہ ہے، دوسری جانب پنجاب کے میدانی علاقوں نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور، خانیوال، فیصل آباد، ملتان، کوٹ ادو اور بہاولپور میں رات کے اوقات میں دھند اور سموگ چھانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ این ڈی ایم اے نے شہریوں کو پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور متعلقہ اداروں کو ممکنہ موسمی خطرات سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔