درہ آدم خیل سے لاہور اسلحہ لانے والا غیر قانونی نیٹ ورک بے نقاب، 8 ملزم گرفتار
Web Desk
12 November 2026
رائیونڈ پولیس نے تین مختلف کارروائیوں کے دوران درہ آدم خیل سے لاہور غیر قانونی اسلحہ اور گولیاں منتقل کرنے والے بین الصوبائی نیٹ ورک کے 8 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولیاں اور تین گاڑیاں برآمد کر لی ہیں۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزمان مختلف گاڑیوں کے ذریعے اسلحہ منتقل کر رہے تھے جہاں ایک گاڑی سے 2 رائفلیں، ایک 12 بور رپیٹر اور 500 گولیاں، دوسری گاڑی سے 3 رائفلیں، 3 عدد 12 بور رپیٹر، 44 پسٹل اور 9 ہزار گولیاں جبکہ تیسری گاڑی سے 15 ہزار پسٹل کی گولیاں برآمد ہوئیں، یوں مجموعی طور پر 5 رائفلیں، 4 عدد 12 بور رپیٹر، 44 پسٹل اور 24 ہزار 500 گولیاں قبضے میں لی گئیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان طارق، فرحان، یوسف، علی حیدر، سحر گل، حضرت گل، سراج خان اور عبدالحسیب میں سے 5 کا تعلق خیبرپختونخوا کے علاقوں پشاور، کوہاٹ اور درہ آدم خیل جبکہ 3 کا تعلق رائیونڈ لاہور سے ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحے کی خرید و فروخت اور ترسیل کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ غیر قانونی اسلحے کی سمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار
12 November 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی نوابشاہ میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات
12 November 2026
یو اے ای کی ریاست فجیرہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 14 افراد جاں بحق
12 November 2026
پاکستان کے معدنی شعبے میں اہم پیش رفت، تانبے اور سونے کی تلاش کا معاہدہ طے
12 November 2026
ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، بارش اور برفباری کا امکان، الرٹ جاری
12 November 2026
یوکرین کے معاملے پر یورپ کو واضح اور متحدہ مؤقف اختیار کرنا ہوگا: میکرون
12 November 2026
ملک بھر کی عدالتوں میں ویمن فیسیلی ٹیشن سینٹرز کے قیام کا فیصلہ
12 November 2026
یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششیں تیز، کشنر اور وٹکوف کی ماسکو میں پیوٹن سے ملاقات
12 November 2026