ملک بھر کی عدالتوں میں ویمن فیسیلی ٹیشن سینٹرز کے قیام کا فیصلہ
Web Desk
12 November 2026
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک بھر میں ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز کے قیام پر پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے پہلے مرحلے میں چاروں صوبوں میں ایک، ایک سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں رجسٹرار سپریم کورٹ، سیکرٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن کیپٹن (ر) مشتاق احمد، نیسپاک (NESPAK) اور انسٹیٹیوٹ آف آرکیٹیکٹس پاکستان کے نمائندگان سمیت ڈیزائن مقابلے میں کامیاب ہونے والے آرکیٹیکٹس نے شرکت کی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ سال 2026-27ء میں چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں ان مراکز کا قیام اہم ترجیح ہے، جہاں خواتین سائلین کو ون ونڈو سہولت کے تحت ایک ہی چھت تلے قانونی مشاورت، ثالثی، نفسیاتی و سماجی معاونت، علیحدہ مشاورتی کمرے، بچوں سے باوقار ملاقات کی جگہ اور معذور خواتین کے لیے ریمپس سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ چاروں ہائیکورٹس کی مشاورت سے پہلے چار مراکز کے لیے جگہوں کی نشاندہی مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ چیف جسٹس نے نیسپاک اور انسٹیٹیوٹ آف آرکیٹیکٹس پاکستان کے اسلام آباد راولپنڈی چیپٹر کو ان مراکز کی تعمیر اور ڈیزائن پر فوری کام شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار
12 November 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی نوابشاہ میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات
12 November 2026
یو اے ای کی ریاست فجیرہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 14 افراد جاں بحق
12 November 2026
پاکستان کے معدنی شعبے میں اہم پیش رفت، تانبے اور سونے کی تلاش کا معاہدہ طے
12 November 2026
ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، بارش اور برفباری کا امکان، الرٹ جاری
12 November 2026
درہ آدم خیل سے لاہور اسلحہ لانے والا غیر قانونی نیٹ ورک بے نقاب، 8 ملزم گرفتار
12 November 2026
یوکرین کے معاملے پر یورپ کو واضح اور متحدہ مؤقف اختیار کرنا ہوگا: میکرون
12 November 2026
یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششیں تیز، کشنر اور وٹکوف کی ماسکو میں پیوٹن سے ملاقات
12 November 2026