ایران نے ارجنٹینا کی بحریہ اور فضائیہ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا
Web Desk
12 November 2026
ایران نے جوابی سفارتی و قانونی اقدام اٹھاتے ہوئے ارجنٹینا کی بحریہ اور فضائیہ کو باضابطہ طور پر دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ ارجنٹینا کی حکومت کی طرف سے ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران نے بین الاقوامی اصولِ باہمی (Reciprocity) کی بنیاد پر ارجنٹینا کی مسلح افواج کے ان دونوں شعبوں کو دہشت گرد فہرست میں شامل کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ نے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے کے تمام تر ممکنہ نتائج اور مضمرات کی ذمہ داری براہِ راست ارجنٹینا کی حکومت پر عائد ہوگی۔ واضح رہے کہ ارجنٹینا نے رواں سال اپریل میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات شدید تناؤ کا شکار ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اور اسرائیل کو ان کے جرائم کا نتیجہ انتخابات میں مل گیا، ایرانی صدر
12 November 2026
غیر قانونی گولڈ مائننگ کیخلاف کوہاٹ پولیس کا گرینڈ آپریشن، دہشتگردوں کا حملہ، 8 اہلکار زخمی
12 November 2026
افزودہ یورینیم کا ایک ذرہ بھی بیرون ملک منتقل نہیں کرنے دینگے: محسن رضائی
12 November 2026
خیبرپختونخوا:گرفتار افغان دہشتگرد کا خودکش حملہ آور تیار کرنے کا اعتراف
12 November 2026
سالک حسین کی گفتگو سے لگ رہا وہ اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں: عظمیٰ بخاری
12 November 2026
سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس اور تیل کے بڑے ذخائر دریافت
11 November 2026
پنجاب حکومت نے چودھری موسیٰ الہٰی کی بھی سکیورٹی واپس لے لی
11 November 2026
ایرانی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے منتقل
11 November 2026