LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا اور اسرائیل کو ان کے جرائم کا نتیجہ انتخابات میں مل گیا، ایرانی صدر ایران نے ارجنٹینا کی بحریہ اور فضائیہ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا غیر قانونی گولڈ مائننگ کیخلاف کوہاٹ پولیس کا گرینڈ آپریشن، دہشتگردوں کا حملہ، 8 اہلکار زخمی افزودہ یورینیم کا ایک ذرہ بھی بیرون ملک منتقل نہیں کرنے دینگے: محسن رضائی خیبرپختونخوا:گرفتار افغان دہشتگرد کا خودکش حملہ آور تیار کرنے کا اعتراف سالک حسین کی گفتگو سے لگ رہا وہ اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں: عظمیٰ بخاری سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس اور تیل کے بڑے ذخائر دریافت پنجاب حکومت نے چودھری موسیٰ الہٰی کی بھی سکیورٹی واپس لے لی ایرانی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے منتقل شہری ترقی کیلئے نئے تقاضوں کے مطابق انتظامی نظام ناگزیر ہے: راشد لنگڑیال صاف توانائی کے اہداف کیلئے پاکستان کو 188 ارب ڈالر درکار ہیں، شہباز شریف 46 ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت عظمیٰ بخاری کے بیان پر مسلم لیگ کا ردعمل بھی سامنے آگیا قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سیر حاصل رہی، ان کا بلڈ پریشر خوفناک حد تک زیادہ ہے: سردار لطیف کھوسہ

غیر قانونی گولڈ مائننگ کیخلاف کوہاٹ پولیس کا گرینڈ آپریشن، دہشتگردوں کا حملہ، 8 اہلکار زخمی

Web Desk

12 November 2026

دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کا گٹھ جوڑ توڑنے کے مشن کے تحت غیر قانونی گولڈ مائننگ کے خلاف کوہاٹ پولیس نے گرینڈ آپریشن کیا، جس کے دوران تھانہ گمبٹ کی حدود میں دہشت گردوں نے پولیس نفری پر گھات لگا کر حملہ کر دیا۔

حملے کے نتیجے میں 8 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ بعض اہلکاروں کی شہادتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حملے کے فوراً بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کوہاٹ کے مطابق فتنہ الخوارج اور جرائم پیشہ افراد کے گٹھ جوڑ نے پولیس نفری پر چھپ کر حملہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ علاقے میں فرار ہونے والے خارجی دہشت گردوں کا تعاقب جاری ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ کلین اپ آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا۔