افزودہ یورینیم کا ایک ذرہ بھی بیرون ملک منتقل نہیں کرنے دینگے: محسن رضائی
Web Desk
12 November 2026
ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ ایران اپنے افزودہ یورینیم کا ایک ذرہ بھی ملک سے باہر منتقل کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔
لبنانی میڈیا کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں محسن رضائی کا کہنا تھا کہ ایران کا افزودہ یورینیم ملک کے اندر ہی محفوظ رہے گا اور اسے بیرونِ ملک منتقل کرنے کی کوئی بھی شرط یا تجویز کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔ ان کا یہ اہم بیان ایران کے جوہری پروگرام اور افزودہ یورینیم کے ذخائر کے معاملے پر تہران اور واشنگٹن کے درمیان جاری شدید کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔
سفارتی حلقوں کے مطابق جاری جوہری مذاکرات میں ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخیرے کا مستقبل ایک انتہائی کلیدی اور حساس معاملہ ہے، تاہم محسن رضائی نے اپنے انٹرویو میں کسی مخصوص معاہدے یا مذاکراتی مسودے کی مزید تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔ واضح رہے کہ ایرانی سیکیورٹی چیف کے اس سخت مؤقف پر امریکا یا دیگر عالمی فریقین کا باضابطہ ردِعمل تاحال سامنے نہیں آ سکا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اور اسرائیل کو ان کے جرائم کا نتیجہ انتخابات میں مل گیا، ایرانی صدر
12 November 2026
ایران نے ارجنٹینا کی بحریہ اور فضائیہ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا
12 November 2026
غیر قانونی گولڈ مائننگ کیخلاف کوہاٹ پولیس کا گرینڈ آپریشن، دہشتگردوں کا حملہ، 8 اہلکار زخمی
12 November 2026
خیبرپختونخوا:گرفتار افغان دہشتگرد کا خودکش حملہ آور تیار کرنے کا اعتراف
12 November 2026
سالک حسین کی گفتگو سے لگ رہا وہ اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں: عظمیٰ بخاری
12 November 2026
سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس اور تیل کے بڑے ذخائر دریافت
11 November 2026
پنجاب حکومت نے چودھری موسیٰ الہٰی کی بھی سکیورٹی واپس لے لی
11 November 2026
ایرانی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے منتقل
11 November 2026