سالک حسین کی گفتگو سے لگ رہا وہ اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں: عظمیٰ بخاری
Web Desk
12 November 2026
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کے بیان پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سالک حسین کی گفتگو سے لگ رہا ہے کہ وہ اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں، چودھریوں کے خاندان کو پہلے امتحان میں مونس الہٰی نے ڈالا اور اب دوسرے امتحان میں سالک حسین نے ڈال دیا ہے۔
اپنے ایک تند و تیز بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ چودھری خاندان کی روایتی وضع دار اور رکھ رکھاؤ والی سیاست کو ان دو نالائق بچوں نے ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے، جبکہ جس شریف خاندان نے انہیں سیاسی مقام اور پہچان دی، انہیں دھوکہ دینا ان کی پرانی تاریخ بن چکی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موصوف اب چودھری کم اور تھڑے باز گفتگو زیادہ کر رہے ہیں، اور جو شخص خواتین کی تضحیک کرے وہ کسی صورت وضع دار نہیں کہلا سکتا۔
صوبائی وزیر نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ چودھری برادران ایک ہفتے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نوٹس کا جواب نہیں دے سکے، اگر وہ جواب دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں تو وزارتوں سے فوری استعفے دے کر گھر چلے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دوغلی سیاست نہیں چل سکتی کہ ایک طرف کرپشن کا راگ الاپا جائے اور دوسری طرف ترقیاتی فنڈز بھی مانگے جائیں۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے گجرات کو وہ حق اور ترقی دی ہے جو گزشتہ 50 سالوں میں چودھری ظہور الہٰی، شجاعت حسین اور پرویز الہٰی بھی نہیں دے سکے، لہٰذا ٹی وی پر بھاشن دینے کے بجائے استعفے دے کر اپوزیشن میں بیٹھیں تو آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہو جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
ایران نے ارجنٹینا کی بحریہ اور فضائیہ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا
12 November 2026
غیر قانونی گولڈ مائننگ کیخلاف کوہاٹ پولیس کا گرینڈ آپریشن، دہشتگردوں کا حملہ، 8 اہلکار زخمی
12 November 2026
افزودہ یورینیم کا ایک ذرہ بھی بیرون ملک منتقل نہیں کرنے دینگے: محسن رضائی
12 November 2026
خیبرپختونخوا:گرفتار افغان دہشتگرد کا خودکش حملہ آور تیار کرنے کا اعتراف
12 November 2026
سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس اور تیل کے بڑے ذخائر دریافت
11 November 2026
پنجاب حکومت نے چودھری موسیٰ الہٰی کی بھی سکیورٹی واپس لے لی
11 November 2026
ایرانی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے منتقل
11 November 2026
شہری ترقی کیلئے نئے تقاضوں کے مطابق انتظامی نظام ناگزیر ہے: راشد لنگڑیال
11 November 2026