مولانا فضل الرحمٰن کے سیکرٹری مفتی ابرار کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کا مقدمہ درج، جے یو آئی کی شدید مذمت
Web Desk
11 November 2026
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے سیکرٹری مفتی ابرار احمد اور 200 سے زائد نامعلوم کارکنوں کے خلاف انسدادِ دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 353، 186، 148، 341 اور 440 کے ساتھ ساتھ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کی دفعات 7، 21(1) اور 11 بھی شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں مفتی ابرار اور کارکنوں پر پولیس اہلکاروں پر تشدد کا الزام عائد کیا گیا ہے، جبکہ دوسری جانب جے یو آئی کے رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ترجمان جے یو آئی نے واقعے اور چھاپوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلاف کا جواب ریاستی طاقت اور جھوٹے مقدمات سے دینا جمہوری اقدار کے منافی ہے، اور پولیسی دباؤ کے ذریعے پارٹی کو اصولی موقف سے دستبردار نہیں کرایا جا سکتا۔
متعلقہ عنوانات
46 ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت
11 November 2026
عظمیٰ بخاری کے بیان پر مسلم لیگ کا ردعمل بھی سامنے آگیا
11 November 2026
قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال
11 November 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سیر حاصل رہی، ان کا بلڈ پریشر خوفناک حد تک زیادہ ہے: سردار لطیف کھوسہ
11 November 2026
خطے کو چیلنجز درپیش، بھارت قانون کی حکمرانی پر یقین نہیں رکھتا، اعظم نذیر تارڑ
11 November 2026
بانی پی ٹی آئی سے لطیف کھوسہ، بیرسٹر سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
11 November 2026
پاکستان اور تاتارستان کا تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے، مشترکہ منصوبوں پر غور
11 November 2026
اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس: مرکزی ملزم و شوہر احسن کا 2 گھنٹے طویل پولی گرافک ٹیسٹ مکمل
11 November 2026