LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
46 ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت عظمیٰ بخاری کے بیان پر مسلم لیگ کا ردعمل بھی سامنے آگیا قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سیر حاصل رہی، ان کا بلڈ پریشر خوفناک حد تک زیادہ ہے: سردار لطیف کھوسہ خطے کو چیلنجز درپیش، بھارت قانون کی حکمرانی پر یقین نہیں رکھتا، اعظم نذیر تارڑ بانی پی ٹی آئی سے لطیف کھوسہ، بیرسٹر سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں ملاقات شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، علاقائی امن کیلئے سفارتی روابط جاری رکھنے پر اتفاق ابوظہبی مذاکرات اختتام پذیر، روس اور یوکرین کا قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق پاکستان اور تاتارستان کا تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے، مشترکہ منصوبوں پر غور محمود خان اچکزئی، اسد قیصر اور بیرسٹر گوہر کی اہم ملاقات آبنائے ہرمز کے قریب آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، آگ بھڑک اٹھی سعودی عرب کا بلوچستان میں مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کا اظہارِ دلچسپی اسحاق ڈار کا ازبک ہم منصب سے رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق شہباز شریف کی کوپ 31 سربراہی اجلاس میں شرکت، عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، اردوان

اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس: مرکزی ملزم و شوہر احسن کا 2 گھنٹے طویل پولی گرافک ٹیسٹ مکمل

Web Desk

11 November 2026

راولپنڈی میں 92 نیوز کی خاتون اینکر پرسن ربیعہ احسن کے قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں مقتولہ کے شوہر اور مرکزی ملزم احسن کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری میں ملزم کا یہ سچائی جانچنے کا ٹیسٹ 2 گھنٹے سے زائد جاری رہا، جس کے دوران ملزم سے وقوعے، الماری میں پستول کی موجودگی اور گولی چلنے کے واقعات سے متعلق مختلف سوالات کیے گئے۔ ٹیسٹ کے دوران ملزم کے جوابات پر اس کی دل کی دھڑکن، بلڈ پریشر اور دیگر جسمانی تبدیلیوں کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ چند روز میں مرتب کر لی جائے گی، جس سے ملزم کے بیانات کی صداقت جانچنے اور مقدمے کی تفتیش کو حتمی سمت دینے میں مدد ملے گی۔