ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
Web Desk
11 November 2026
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے اور ہنگامی تیاریوں کو بہتر بنانے کے لیے 50 کروڑ ڈالر (نصف ارب ڈالر) کے قرض کی منظوری دے دی ہے۔ اے ڈی بی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس پروگرام کا بنیادی مقصد ملک میں سیلاب، زلزلوں اور دیگر قدرتی آفات کے فوراً بعد درکار مالی وسائل کی فراہمی کے نظام کو مضبوط بنانا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے نشاندہی کی ہے کہ پاکستان کو قدرتی آفات کے باعث سالانہ اوسطاً 2 ارب ڈالر کا معاشی نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے، جبکہ 2022ء کے تباہ کن سیلاب سے ملک کو 14.9 ارب ڈالر کا براہِ راست اور 15.2 ارب ڈالر کا مجموعی معاشی دھچکا لگا تھا جس کے نتیجے میں 91 لاکھ افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے تھے۔ اے ڈی بی کے مطابق اس منصوبے سے آفت سے قبل ہنگامی اقدامات اور انسانی جانوں و روزگار کے تحفظ میں نمایاں مدد ملے گی۔
متعلقہ عنوانات
سندھ حکومت کا آبادگاروں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ
11 November 2026
جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان
11 November 2026
ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندہ کیلئے 25 ہزار روپے کا سرچارج ختم کردیا
11 November 2026
پاکستان کو ایل این جی درآمد کے لئے مہنگی ترین بولیاں موصول
11 November 2026
سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس اور تیل کے بڑے ذخائر دریافت
11 November 2026
پاسپورٹ میں ردوبدل کے ذریعے سفری ریکارڈ چھپانے کی کوشش ناکام
11 November 2026
عدالت نے لکی مروت کے شہری کا اسلام آباد کا ڈومیسائل بنانے کی ہدایت کر دی
11 November 2026
9 مئی ریڈیو پاکستان کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
11 November 2026