ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندہ کیلئے 25 ہزار روپے کا سرچارج ختم کردیا
Web Desk
11 November 2026
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نئے ٹیکس دہندگان کے لیے 25 ہزار روپے کا سرچارج ختم کرتے ہوئے انہیں بغیر اضافی فیس ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ (اے ٹی ایل) میں شامل ہونے کی اجازت دے دی ہے۔ ایف بی آر کے مطابق سرچارج سے چھوٹ حاصل کرنے کے لیے ٹیکس دہندگان کو آئندہ چھ ماہ تک کسی قسم کی جائیداد نہ خریدنے کی شرط پوری کرنا ہوگی۔ اس مقصد کے لیے آئی آر آئی ایس (IRIS) سسٹم کے ذریعے ایک نیا انڈرٹیکنگ فارم ‘اے ٹی ایل یو’ (ATL-U) متعارف کرایا گیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق چھ ماہ کی مقررہ مدت کے دوران ٹیکس دہندگان کی جائیداد کی خریداری کی باقاعدہ نگرانی کی جائے گی، اور اگر کسی فرد نے اس عرصے میں جائیداد خریدی تو اس کو دی گئی سرچارج کی چھوٹ فوری ختم کر دی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان
11 November 2026
پاکستان کو ایل این جی درآمد کے لئے مہنگی ترین بولیاں موصول
11 November 2026
سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس اور تیل کے بڑے ذخائر دریافت
11 November 2026
پاسپورٹ میں ردوبدل کے ذریعے سفری ریکارڈ چھپانے کی کوشش ناکام
11 November 2026
عدالت نے لکی مروت کے شہری کا اسلام آباد کا ڈومیسائل بنانے کی ہدایت کر دی
11 November 2026
9 مئی ریڈیو پاکستان کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
11 November 2026
ایرانی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے منتقل
11 November 2026
بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع
11 November 2026