ایرانی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے منتقل
Web Desk
11 November 2026
امریکی ٹی وی ‘فاکس نیوز’ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے جان کو شدید خطرات کے باعث امریکی وزیرِ خزانہ سکاٹ بیسنٹ اپنے اہلخانہ سمیت محفوظ فوجی اڈے پر منتقل ہو گئے ہیں۔ امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی جانب سے ملنے والی دھمکیاں خطرناک حد تک بڑھنے کے بعد انتظامیہ نے سکاٹ بیسنٹ اور ان کے خاندان کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔ امریکی محکمۂ خزانہ نے بھی ان کی منتقلی کی تصدیق کی ہے، جبکہ رپورٹ کے مطابق دیگر اعلیٰ امریکی عہدیدار بھی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر محفوظ رہائش گاہوں میں منتقل ہو رہے ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سکاٹ بیسنٹ ایران پر سخت تجارتی و مالیاتی پابندیوں کی پالیسی پر عملدرآمد جاری رکھیں گے اور دھمکیوں کے باعث اپنے اقدام سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
متعلقہ عنوانات
جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان
11 November 2026
ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندہ کیلئے 25 ہزار روپے کا سرچارج ختم کردیا
11 November 2026
پاکستان کو ایل این جی درآمد کے لئے مہنگی ترین بولیاں موصول
11 November 2026
پاسپورٹ میں ردوبدل کے ذریعے سفری ریکارڈ چھپانے کی کوشش ناکام
11 November 2026
عدالت نے لکی مروت کے شہری کا اسلام آباد کا ڈومیسائل بنانے کی ہدایت کر دی
11 November 2026
9 مئی ریڈیو پاکستان کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
11 November 2026
بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع
11 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان
11 November 2026