LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ حکومت کا آبادگاروں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندہ کیلئے 25 ہزار روپے کا سرچارج ختم کردیا پاکستان کو ایل این جی درآمد کے لئے مہنگی ترین بولیاں موصول پاسپورٹ میں ردوبدل کے ذریعے سفری ریکارڈ چھپانے کی کوشش ناکام عدالت نے لکی مروت کے شہری کا اسلام آباد کا ڈومیسائل بنانے کی ہدایت کر دی 9 مئی ریڈیو پاکستان کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری ایرانی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے منتقل بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں سمارٹ میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ کرک میں پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام عمران خان کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ، علاج کے بعد اڈیالہ جیل منتقل مشرق وسطیٰ میں تیل بردار جہازوں اور توانائی تنصیبات پر حملوں کا سلسلہ تاحال جاری

مائیکروسافٹ کا چینی ساختہ آلات پر عائد پابندی کا منصوبہ روکنے کا مطالبہ

Web Desk

11 November 2026

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے ٹرمپ انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت (AI) کے ڈیٹا سینٹرز میں استعمال ہونے والے چینی ساختہ اہم آلات کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا منصوبہ فوری طور پر روک دے۔

امریکی حکومت چینی ساختہ ‘آپٹیکل ٹرانسیورز’ (Optical Transceivers) کی درآمد پر پابندی عائد کرنے پر غور کر رہی ہے، جو ڈیٹا سینٹرز میں فائبر آپٹک کیبلز کے ذریعے انتہائی تیز رفتاری سے ڈیٹا منتقل کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ امریکی حکام کو خدشہ ہے کہ چین ان آلات کے ذریعے ڈیٹا چوری، نقصان دہ سافٹ ویئر کی تنصیب یا امریکی ڈیٹا سینٹرز کی سروس متاثر کر سکتا ہے۔

مائیکروسافٹ سمیت کئی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مجوزہ پابندی سے امریکا میں ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر شدید متاثر ہوگی، جس سے اے آئی کی عالمی دوڑ میں امریکا کی برتری کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ مائیکروسافٹ کے اس وقت امریکا میں 35 ڈیٹا سینٹرز زیرِ تعمیر جبکہ مزید 134 التوا کا شکار یا منصوبہ بندی کے مراحل میں ہیں۔ صنعت کے ماہرین کے مطابق اگرچہ امریکی کمپنیوں کے پاس اے آئی چپس موجود ہیں، لیکن آپٹیکل ٹرانسیورز کے بغیر ان چپس کا موثر استعمال ناممکن ہے۔ واضح رہے کہ چین عالمی آپٹیکل ٹرانسیور مارکیٹ کے تقریباً دو تہائی حصے (Two-Thirds) پر قابض ہے۔