حکومت کیساتھ مذاکرات کا دسواں دور، پٹرولیم لیوی ختم کرنیکا مطالبہ کیا: لیاقت بلوچ
Web Desk
10 November 2026
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے بتایا ہے کہ حکومتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کا انتہائی اہم دسواں راؤنڈ مکمل ہو گیا ہے، جس میں عوام کو فوری اور واضح ریلیف کی فراہمی پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان جاری ریلیف میں وسعت لانے پر اتفاق ہوا ہے، جبکہ آئی ایم ایف سے بات چیت کر کے اس سلسلہ کو برقرار رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ جماعت اسلامی نے تجاویز پیش کی ہیں کہ 1,000 سی سی گاڑیوں اور زرعی شعبے کو بھی ریلیف اسکیم میں شامل کیا جائے اور پیٹرولیم لیوی کو فوری ختم کیا جائے۔ لیاقت بلوچ کے مطابق حکومت نے مان لیا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کا مطالبہ جائز ہے اور اس کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر کی ناکامیوں کا بوجھ عوام پر ڈالنے کے بجائے حکومت اپنی فضول خرچیوں پر قابو پائے۔
متعلقہ عنوانات
عظمیٰ بخاری کے بیان پر مسلم لیگ کا ردعمل بھی سامنے آگیا
11 November 2026
قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال
11 November 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سیر حاصل رہی، ان کا بلڈ پریشر خوفناک حد تک زیادہ ہے: سردار لطیف کھوسہ
11 November 2026
خطے کو چیلنجز درپیش، بھارت قانون کی حکمرانی پر یقین نہیں رکھتا، اعظم نذیر تارڑ
11 November 2026
بانی پی ٹی آئی سے لطیف کھوسہ، بیرسٹر سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
11 November 2026
شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، علاقائی امن کیلئے سفارتی روابط جاری رکھنے پر اتفاق
11 November 2026
ابوظہبی مذاکرات اختتام پذیر، روس اور یوکرین کا قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق
11 November 2026
مولانا فضل الرحمٰن کے سیکرٹری مفتی ابرار کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کا مقدمہ درج، جے یو آئی کی شدید مذمت
11 November 2026