گوادر پورٹ پر اہم پیش رفت، پاناما کے پرچم بردار بحری جہاز کی کامیاب برتھنگ
Web Desk
10 November 2026
گوادر پورٹ پر ٹرانسشپمنٹ سرگرمیوں میں ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں پاناما کے پرچم بردار بحری جہاز “ایم وی گریٹ وین تاؤ” کی کامیاب برتھنگ کے بعد 26 ہزار 321 میٹرک ٹن سے زائد کارگو کی ان لوڈنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ بحری جہاز متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ فجیرہ کے لیے کارگو لے کر گوادر پہنچا ہے، جسے عارضی طور پر پورٹ پر محفوظ رکھنے کے بعد دوسرے بحری جہاز کے ذریعے منزل مقصود تک منتقل کیا جائے گا۔ چیئرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ کے مطابق خلیجی خطے میں بحری تجارتی راستوں کو درپیش چیلنجز کے تناظر میں گوادر پورٹ کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے اور ٹرانسشپمنٹ کا یہ تسلسل عالمی شپنگ کمپنیوں اور تجارتی حلقوں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے، جس سے خطے میں لاجسٹکس اور ہینڈلنگ کے شعبوں میں روزگار اور تجارت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
عظمیٰ بخاری کے بیان پر مسلم لیگ کا ردعمل بھی سامنے آگیا
11 November 2026
قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال
11 November 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سیر حاصل رہی، ان کا بلڈ پریشر خوفناک حد تک زیادہ ہے: سردار لطیف کھوسہ
11 November 2026
خطے کو چیلنجز درپیش، بھارت قانون کی حکمرانی پر یقین نہیں رکھتا، اعظم نذیر تارڑ
11 November 2026
بانی پی ٹی آئی سے لطیف کھوسہ، بیرسٹر سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
11 November 2026
شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، علاقائی امن کیلئے سفارتی روابط جاری رکھنے پر اتفاق
11 November 2026
ابوظہبی مذاکرات اختتام پذیر، روس اور یوکرین کا قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق
11 November 2026
پاکستان اور تاتارستان کا تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے، مشترکہ منصوبوں پر غور
11 November 2026