خیبرپختونخوا میں 10 سے 14 نومبر تک بارش اور برف باری کا الرٹ جاری
Web Desk
10 November 2026
پی ڈی ایم اے (PDMA) نے خیبرپختونخوا کے بالائی اور میدانی اضلاع میں 10 سے 14 نومبر کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمے کے مطابق چترال، دیر، سوات، ملاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے علاوہ پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ اور کوہاٹ جیسے میدانی اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔ جبکہ بلند پہاڑی سلسلوں پر ہلکی برفباری، ژالہ باری اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اس موسمی سلسلے کے باعث دن کے درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی کا امکان ہے اور بارشوں کے بعد میدانی علاقوں میں دھند چھا سکتی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے جبکہ سیاحوں اور مسافروں کو پہاڑی علاقوں میں سفر کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
11 November 2026
جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان
11 November 2026
ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندہ کیلئے 25 ہزار روپے کا سرچارج ختم کردیا
11 November 2026
پاکستان کو ایل این جی درآمد کے لئے مہنگی ترین بولیاں موصول
11 November 2026
سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس اور تیل کے بڑے ذخائر دریافت
11 November 2026
پاسپورٹ میں ردوبدل کے ذریعے سفری ریکارڈ چھپانے کی کوشش ناکام
11 November 2026
عدالت نے لکی مروت کے شہری کا اسلام آباد کا ڈومیسائل بنانے کی ہدایت کر دی
11 November 2026
9 مئی ریڈیو پاکستان کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
11 November 2026