LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندہ کیلئے 25 ہزار روپے کا سرچارج ختم کردیا پاکستان کو ایل این جی درآمد کے لئے مہنگی ترین بولیاں موصول پاسپورٹ میں ردوبدل کے ذریعے سفری ریکارڈ چھپانے کی کوشش ناکام عدالت نے لکی مروت کے شہری کا اسلام آباد کا ڈومیسائل بنانے کی ہدایت کر دی 9 مئی ریڈیو پاکستان کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری ایرانی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے منتقل بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں سمارٹ میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ کرک میں پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام عمران خان کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ، علاج کے بعد اڈیالہ جیل منتقل مشرق وسطیٰ میں تیل بردار جہازوں اور توانائی تنصیبات پر حملوں کا سلسلہ تاحال جاری واشنگٹن نے کوئی غلط اندازہ لگایا تو ایران کا جواب فوری اور جارحانہ ہوگا، قالیباف

خاور مانیکا تشدد کیس: پی ٹی آئی حامی وکلا کیخلاف فرد جرم کل عائد ہوگی

Web Desk

10 November 2026

انسدادِ دہشت گردی عدالت (ATC) اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے خاور مانیکا پر تشدد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ملزم پی ٹی آئی حامی وکلاء پر کل 11 نومبر کو فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ دورانِ سماعت وکلاءِ صفائی کی جانب سے لمبی تاریخ دینے کی استدعا پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ملزمان کی غیر حاضری کے باعث معاملے کو تماشا بنا دیا گیا ہے، لہٰذا جب تک تمام ملزمان کی حاضری مکمل نہیں ہوتی، کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی۔ جج نے واضح کیا کہ کل فردِ جرم عائد ہونے کے بعد مناسب آئندہ تاریخ دے دی جائے گی۔ اس سے قبل وکلاءِ صفائی نے موقف اختیار کیا کہ جو ملزمان باقاعدگی سے عدالت میں پیش ہو رہے ہیں ان کا کیا قصور ہے۔ بعد ازاں عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی۔