کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا
Web Desk
10 November 2026
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں وزارتِ دفاع کے حکام اور قانونی مشیر پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران وزارتِ دفاع نے بتایا کہ انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے وفاقی حکومت کو مراسلہ بھیجا گیا ہے جس کا جواب موصول نہیں ہوا، جبکہ دو کنٹونمنٹ بورڈز کی حلقہ بندیاں جنوری 2027 تک مکمل کرنے کی مہلت مانگی گئی۔ چیف الیکشن کمشنر نے مسلسل تاخیر پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ الیکشن ملتوی کرنے کی کوئی منطقی وجہ نہیں ہے اور جن علاقوں میں حلقہ بندیاں مکمل ہیں وہاں فوری انتخابات کرائے جا سکتے ہیں۔ تمام فریقین کے موقف کے بعد کمیشن نے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
متعلقہ عنوانات
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
11 November 2026
جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان
11 November 2026
ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندہ کیلئے 25 ہزار روپے کا سرچارج ختم کردیا
11 November 2026
پاکستان کو ایل این جی درآمد کے لئے مہنگی ترین بولیاں موصول
11 November 2026
سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس اور تیل کے بڑے ذخائر دریافت
11 November 2026
پاسپورٹ میں ردوبدل کے ذریعے سفری ریکارڈ چھپانے کی کوشش ناکام
11 November 2026
عدالت نے لکی مروت کے شہری کا اسلام آباد کا ڈومیسائل بنانے کی ہدایت کر دی
11 November 2026
9 مئی ریڈیو پاکستان کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
11 November 2026