چیئرمین واپڈا کا تربیلا 5ویں توسیعی منصوبے کے سائٹ کا دورہ: واقعے کی فوری انکوائری کا حکم، مرکزی ڈیم محفوظ قرار
Web Desk
10 November 2026
واپڈا کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کے سائٹ کا ہنگامی دورہ کر کے صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور انٹیک اسٹرکچر، ٹنل اور پاور ہاؤس کا معائنہ کیا۔ پروجیکٹ پر پیش آنے والے حادثے کی وجوہات کا احاطہ کرتے ہوئے انہوں نے واقعے کی فوری محکمانہ انکوائری کا حکم دیا اور تفصیلی رپورٹ بلا تاخیر جمع کرانے کی ہدایت کی۔ واپڈا حکام نے واضح کیا کہ تربیلا ڈیم کی مرکزی ساخت اور تمام اہم تنصیبات مکمل طور پر محفوظ ہیں اور انہیں فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے۔ چیئرمین واپڈا نے تاخیر کو کم کرنے کے لیے ہنگامی منصوبہ تیار کرنے اور اصلاحی اقدامات فوری شروع کرنے کی ہدایت جاری کی، جس پر کنسلٹنٹس اور ٹھیکیداروں نے بھی اتفاق کیا۔ واضح رہے کہ عالمی بینک اور اے آئی آئی بی (AIIB) کے تعاون سے ٹنل 5 پر زیرِ تعمیر یہ منصوبہ 1530 میگاواٹ کی پیداواری صلاحیت رکھتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
11 November 2026
جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان
11 November 2026
ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندہ کیلئے 25 ہزار روپے کا سرچارج ختم کردیا
11 November 2026
پاکستان کو ایل این جی درآمد کے لئے مہنگی ترین بولیاں موصول
11 November 2026
سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس اور تیل کے بڑے ذخائر دریافت
11 November 2026
پاسپورٹ میں ردوبدل کے ذریعے سفری ریکارڈ چھپانے کی کوشش ناکام
11 November 2026
عدالت نے لکی مروت کے شہری کا اسلام آباد کا ڈومیسائل بنانے کی ہدایت کر دی
11 November 2026
9 مئی ریڈیو پاکستان کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
11 November 2026