LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندہ کیلئے 25 ہزار روپے کا سرچارج ختم کردیا پاکستان کو ایل این جی درآمد کے لئے مہنگی ترین بولیاں موصول پاسپورٹ میں ردوبدل کے ذریعے سفری ریکارڈ چھپانے کی کوشش ناکام عدالت نے لکی مروت کے شہری کا اسلام آباد کا ڈومیسائل بنانے کی ہدایت کر دی 9 مئی ریڈیو پاکستان کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری ایرانی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے منتقل بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں سمارٹ میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ کرک میں پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام عمران خان کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ، علاج کے بعد اڈیالہ جیل منتقل مشرق وسطیٰ میں تیل بردار جہازوں اور توانائی تنصیبات پر حملوں کا سلسلہ تاحال جاری واشنگٹن نے کوئی غلط اندازہ لگایا تو ایران کا جواب فوری اور جارحانہ ہوگا، قالیباف

پاکستان کو اکتوبر میں 3 ارب 90 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر موصول

Web Desk

10 November 2026

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اکتوبر 2026 کے دوران ملک کو موصول ہونے والی ترسیلاتِ زر کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جس کے مطابق بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے اکتوبر کے دوران 3 ارب 90 کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔ مرکزی بینک کے مطابق یہ حجم گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 13.8 فیصد جبکہ ستمبر کے مقابلے میں 8.5 فیصد زیادہ ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران مجموعی ترسیلاتِ زر 14 ارب 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکی ہیں، جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 14 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔ ملکی سطح پر سعودی عرب سے سب سے زیادہ 98 کروڑ 16 لاکھ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 81 کروڑ 59 لاکھ ڈالر، برطانیہ سے 59 کروڑ 22 لاکھ ڈالر اور امریکہ سے 32 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں۔