وزیراعظم کا اسرائیل کی جانب سے غزہ میں مسلسل مظالم پر اظہارِ تشویش
Web Desk
9 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ کے بہادر فلسطینی عوام کو بنیادی انسانی امداد سے محروم رکھنے کی اسرائیلی پالیسی اور مسلسل غیر قانونی اقدامات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے شدید بارشوں سے 70 ہزار سے زائد خیمے زیرِ آب آنے، 3 لاکھ 50 ہزار بے گھر افراد کے متاثر ہونے اور بچوں کے شدید سردی اور بھوک میں بے یار و مددگار ہونے پر شدید افسوس ظاہر کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور عالمی قوانین کی پامالی کی سخت مذمت کی۔ وزیراعظم نے وزارتِ خارجہ کو فوری ہدایت جاری کی ہے کہ فلسطینی بہن بھائیوں کے لیے انسانی امداد کی فراہمی میں اضافے کے لیے تمام ممکنہ ذرائع بروئے کار لائے جائیں۔ دوسری جانب حماس نے خیموں کی تباہی کو اسرائیلی محاصرے کی سنگینی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ہنگامی پناہ گاہوں، گرمائش کے آلات اور مرمتی سامان کی فراہمی میں رکاوٹ ڈال کر انسانی بحران کو مزید گہرا کر رہا ہے، جبکہ غزہ میں اس وقت فوری طور پر 3 لاکھ خیموں کی ضرورت ہے۔
متعلقہ عنوانات
سندھ حکومت کا آبادگاروں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ
11 November 2026
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
11 November 2026
جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان
11 November 2026
ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندہ کیلئے 25 ہزار روپے کا سرچارج ختم کردیا
11 November 2026
پاکستان کو ایل این جی درآمد کے لئے مہنگی ترین بولیاں موصول
11 November 2026
سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس اور تیل کے بڑے ذخائر دریافت
11 November 2026
پاسپورٹ میں ردوبدل کے ذریعے سفری ریکارڈ چھپانے کی کوشش ناکام
11 November 2026
عدالت نے لکی مروت کے شہری کا اسلام آباد کا ڈومیسائل بنانے کی ہدایت کر دی
11 November 2026