LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی

بنگلہ دیش میں مبینہ بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کے خلاف احتجاج

Web Desk

22 December 2025

بنگلہ دیش میں شہریوں نے مبینہ طور پر بھارتی سرپرستی میں پھیلنے والی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھارتی سرحد تک مارچ کیا۔ بھارتی اخبار دی انڈین ایکسپریس کے مطابق بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان سب سے بڑے لینڈ پورٹ پیٹراپول پر احتجاج کے باعث الرٹ جاری کر دیا گیا، جبکہ بنگلہ دیش کی جانب سے مظاہرین ’’نو مینز لینڈ‘‘ میں داخل ہو کر بھارت مخالف نعرے لگاتے رہے۔

رپورٹ کے مطابق نوجوان رہنما شریف عثمان ہادی کی موت کے بعد بیناپول کے علاقے میں ہندوستانی ٹرک ڈرائیورز کے لیے بھی الرٹ جاری کیا گیا۔ مظاہرین نے چٹاگانگ میں ہندوستان کے اسسٹنٹ ہائی کمشنر کی رہائش گاہ کے باہر بھی احتجاج کیا۔

بنگلہ دیشی حکام کے مطابق عثمان ہادی کو قتل سے قبل مبینہ طور پر بھارت کے فون نمبرز سے دھمکیاں موصول ہوئی تھیں، جبکہ حملے کے بعد ملزمان کے سرحد پار بھارت فرار ہونے کے دعوے کیے گئے ہیں۔ بنگلہ دیش کی وزارتِ خارجہ نے اس واقعے میں ملوث افراد کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ خطے میں عدم استحکام اور مبینہ بیرونی مداخلت کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں، جبکہ صورتحال پر دونوں ممالک میں تشویش پائی جا رہی ہے۔