ڈی آئی خان: شہریوں کے تحفظ کیلئے جدید ایس او ایس ایمرجنسی سسٹم متعارف
Web Desk
3 November 2026
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد ہنگامی حالات سے نمٹنے، فوری مدد کی فراہمی اور عوام الناس کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں جدید ترین ایس او ایس (SOS) ایمرجنسی سسٹم باضابطہ طور پر متعارف کرادیا گیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق، ‘بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبرپختونخوا’ ویژن کے تحت شہر بھر کے اہم مقامات اور پولز پر خصوصی ایمرجنسی الرٹ سسٹمز نصب کیے گئے ہیں، جو شہریوں کو کسی بھی ناگہانی صورتحال میں فوری امداد فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کسی بھی حادثے یا ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر شہری صرف ایک بٹن دبا کر اس ہائی ٹیک سسٹم کو فعال کر سکتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بٹن دبانے کے چند ہی سیکنڈز کے اندر کنٹرول روم میں موجود متعلقہ حکام اور سیکیورٹی اداروں سے فوری طور پر لائیو وائس (آواز) اور ویڈیو رابطہ قائم ہو جاتا ہے، جس سے امدادی ٹیموں کو فوراً جائے وقوعہ پر روانہ کرنا آسان ہو جاتا ہے۔
مقامی عوام اور شہریوں نے اس جدید سہولت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد سے خیبرپختونخوا میں عوامی فلاح، بہترین انتظامی اقدامات اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی سہولیات کے فروغ پر خصوصی اور عملی توجہ دی جا رہی ہے، جس سے امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
متعلقہ عنوانات
سفیر سید حیدر شاہ نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو اسناد سفارت پیش کر دیں
3 November 2026
امریکی پیغامات سے ثابت ہوا حالیہ جنگ میں واشنگٹن نے ایرانی فتح تسلیم کر لی: محمد رضا عارف
3 November 2026
امریکا ایران کیخلاف جنگ کے ذریعے عالمی معیشت میں خلل ڈال رہا ہے: علی باقری کنی
3 November 2026
ایران نے افزودہ یورینیم کو بیرون ملک منتقل کرنے کا امکان مسترد کر دیا
3 November 2026
آبنائے ہرمز بحران: ترک صدر کا متبادل تجارتی راستے بنانے پر زور
3 November 2026
مریم نواز کا چودھری سالک کو ہتکِ عزت کا نوٹس بھجوانے کا اعلان
3 November 2026
چائلڈ پورنوگرافی اور کم عمر بچوں کو بلیک میل کرنے کے الزام میں دو ملزم گرفتار
3 November 2026
پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ کے فروغ کیلئے ڈاکٹر عشرت نے انقلابی اقدامات کیے: وزیر خزانہ
3 November 2026