LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جھوٹے الزام لگانا عاجزی اور جواب دینا تکبر ہے؟ مریم نواز کا وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین پر پلٹ وار امریکا سال کے آخر میں اسرائیل کی مالی امداد بند کر دے گا: ٹرمپ امریکی تاریخ میں پہلی بار تمام 50 ریاستوں میں انتخابی مبصرین تعینات انتخابی اصلاحات کی کمیٹی میں اتحادیوں کی نمائندگی کا معاملہ حکومت کیلئے چیلنج بن گیا امریکا میں وسط مدنی انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز ہوگیا پیپلز پارٹی نے انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کے لیے پانچ نام فائنل کر لیے امریکا ایران اختلافات کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں، قطر سیاسی تناؤ کم کرنے کے لیے ملاقاتیں ضروری ہیں، کے پی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بانی سے ملاقات نظام کی ضرورت تھی، اصولوں پر بات چیت کے لیے تیار ہیں: سلمان اکرم راجہ کی میڈیا سے گفتگو سندھ کابینہ کا بڑا فیصلہ: گندم کی امدادی قیمت 4500 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری ادویات پر 2D بارکوڈ کے نفاذ میں تاخیر، ڈیٹا جمع نہ کرانے والی کمپنیوں کے پیداواری یونٹس سیل کرنے کا فیصلہ مریم نواز کا اٹک میں 23 ارب روپے کے 127 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک سے کوئی دشمنی نہیں: عباس عراقچی وزیر اعظم نے خیبرپختونخوا کی صورت حال پر آج جائزہ اجلاس طلب کر لیا سعودی عرب میں شیڈول اے ایف سی ایشین فٹبال کپ ملتوی

جھوٹے الزام لگانا عاجزی اور جواب دینا تکبر ہے؟ مریم نواز کا وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین پر پلٹ وار

Web Desk

3 November 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کے حالیہ بیان پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی بلاجواز اور جھوٹے الزامات عائد کرے تو کیا اسے عاجزی سمجھا جائے اور اگر کوئی اس کا شفاف جواب دے تو اسے تکبر کا نام دے دیا جائے۔ چوہدری سالک حسین کے عاجزی اختیار کرنے کے مشورے پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے سوال اٹھایا کہ الزام تراشی کا جواب دینا کسی طور پر تکبر نہیں ہو سکتا۔ مریم نواز نے واضح کیا کہ صوبے میں انتظامی شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور حقائق کے برعکس تنقید کرنے والوں کو ہمیشہ مستند اور دو ٹوک جواب دیا جائے گا۔