LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیاسی تناؤ کم کرنے کے لیے ملاقاتیں ضروری ہیں، کے پی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بانی سے ملاقات نظام کی ضرورت تھی، اصولوں پر بات چیت کے لیے تیار ہیں: سلمان اکرم راجہ کی میڈیا سے گفتگو سندھ کابینہ کا بڑا فیصلہ: گندم کی امدادی قیمت 4500 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری ادویات پر 2D بارکوڈ کے نفاذ میں تاخیر، ڈیٹا جمع نہ کرانے والی کمپنیوں کے پیداواری یونٹس سیل کرنے کا فیصلہ مریم نواز کا اٹک میں 23 ارب روپے کے 127 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک سے کوئی دشمنی نہیں: عباس عراقچی وزیر اعظم نے خیبرپختونخوا کی صورت حال پر آج جائزہ اجلاس طلب کر لیا سعودی عرب میں شیڈول اے ایف سی ایشین فٹبال کپ ملتوی امریکا کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے سے ابھی بہت دور ہیں: اعلیٰ ایرانی عہدیدار الیکشن کمیشن کا انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر ایم کیو ایم پاکستان کو شوکاز نوٹس پاکستان اور سعودی عرب کا میڈیا، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پٹرولیم لیوی کے خاتمے پر مذاکرات شروع نیپال میں دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، ایک غیر ملکی مسافر ہلاک پولیس سے جھگڑے کا کیس: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی ضمانت منظور ملک کے حالات اچھے نہیں، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور خواتین رہنماؤں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے: اعتزاز احسن

ادویات پر 2D بارکوڈ کے نفاذ میں تاخیر، ڈیٹا جمع نہ کرانے والی کمپنیوں کے پیداواری یونٹس سیل کرنے کا فیصلہ

Web Desk

3 November 2026

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت ادویات پر 2D بارکوڈ کے نفاذ کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈریپ حکام اور فارماسیوٹیکل اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں آگاہ کیا گیا کہ تقریباً 80 فیصد فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے ادویات کی ٹریکنگ کے لیے 2D بارکوڈ سسٹم پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے، جبکہ ڈیٹا جمع نہ کرانے والی کمپنیوں کو نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ جعلی ادویات کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور مقررہ مہلت تک سیریلائزیشن ڈیٹا فراہم نہ کرنے والی فارما کمپنیوں کے پیداواری یونٹس فوری طور پر سیل کر دیے جائیں گے تاکہ ملک بھر میں ادویات کی شفاف نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔