LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جھوٹے الزام لگانا عاجزی اور جواب دینا تکبر ہے؟ مریم نواز کا وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین پر پلٹ وار امریکا سال کے آخر میں اسرائیل کی مالی امداد بند کر دے گا: ٹرمپ امریکی تاریخ میں پہلی بار تمام 50 ریاستوں میں انتخابی مبصرین تعینات انتخابی اصلاحات کی کمیٹی میں اتحادیوں کی نمائندگی کا معاملہ حکومت کیلئے چیلنج بن گیا امریکا میں وسط مدنی انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز ہوگیا پیپلز پارٹی نے انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کے لیے پانچ نام فائنل کر لیے امریکا ایران اختلافات کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں، قطر سیاسی تناؤ کم کرنے کے لیے ملاقاتیں ضروری ہیں، کے پی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بانی سے ملاقات نظام کی ضرورت تھی، اصولوں پر بات چیت کے لیے تیار ہیں: سلمان اکرم راجہ کی میڈیا سے گفتگو سندھ کابینہ کا بڑا فیصلہ: گندم کی امدادی قیمت 4500 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری ادویات پر 2D بارکوڈ کے نفاذ میں تاخیر، ڈیٹا جمع نہ کرانے والی کمپنیوں کے پیداواری یونٹس سیل کرنے کا فیصلہ مریم نواز کا اٹک میں 23 ارب روپے کے 127 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک سے کوئی دشمنی نہیں: عباس عراقچی وزیر اعظم نے خیبرپختونخوا کی صورت حال پر آج جائزہ اجلاس طلب کر لیا سعودی عرب میں شیڈول اے ایف سی ایشین فٹبال کپ ملتوی

امریکی تاریخ میں پہلی بار تمام 50 ریاستوں میں انتخابی مبصرین تعینات

Web Desk

3 November 2026

امریکی محکمہ انصاف نے ملک بھر میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف وسط مدتی انتخابات (مڈٹرم الیکشن) کو یقینی بنانے کے لیے تمام 50 ریاستوں میں انتخابی مبصرین تعینات کر دیے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق وفاقی حکام کی جانب سے 1,000 سے زائد نگران اہلکار اور مبصرین میدان میں اتارے گئے ہیں، جو ووٹنگ ڈے کے دوران وفاقی انتخابی قوانین اور ووٹرز کے حقوق پر عمل درآمد کی نگرانی کریں گے۔ امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ الیکشن مانیٹرنگ کا دائرہ کار تمام ریاستوں تک پھیلایا گیا ہے، جبکہ اس سے قبل 2022 کے مڈٹرم الیکشنز میں محض 24 ریاستوں میں محدود مبصرین بھیجے گئے تھے۔ محکمہ انصاف نے واضح کیا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد انتخابی عمل کی شفافیت اور کسی بھی قسم کی قانون شکنی کا سدباب کرنا ہے۔