LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جھوٹے الزام لگانا عاجزی اور جواب دینا تکبر ہے؟ مریم نواز کا وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین پر پلٹ وار امریکا سال کے آخر میں اسرائیل کی مالی امداد بند کر دے گا: ٹرمپ امریکی تاریخ میں پہلی بار تمام 50 ریاستوں میں انتخابی مبصرین تعینات انتخابی اصلاحات کی کمیٹی میں اتحادیوں کی نمائندگی کا معاملہ حکومت کیلئے چیلنج بن گیا امریکا میں وسط مدنی انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز ہوگیا پیپلز پارٹی نے انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کے لیے پانچ نام فائنل کر لیے امریکا ایران اختلافات کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں، قطر سیاسی تناؤ کم کرنے کے لیے ملاقاتیں ضروری ہیں، کے پی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بانی سے ملاقات نظام کی ضرورت تھی، اصولوں پر بات چیت کے لیے تیار ہیں: سلمان اکرم راجہ کی میڈیا سے گفتگو سندھ کابینہ کا بڑا فیصلہ: گندم کی امدادی قیمت 4500 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری ادویات پر 2D بارکوڈ کے نفاذ میں تاخیر، ڈیٹا جمع نہ کرانے والی کمپنیوں کے پیداواری یونٹس سیل کرنے کا فیصلہ مریم نواز کا اٹک میں 23 ارب روپے کے 127 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک سے کوئی دشمنی نہیں: عباس عراقچی وزیر اعظم نے خیبرپختونخوا کی صورت حال پر آج جائزہ اجلاس طلب کر لیا سعودی عرب میں شیڈول اے ایف سی ایشین فٹبال کپ ملتوی

انتخابی اصلاحات کی کمیٹی میں اتحادیوں کی نمائندگی کا معاملہ حکومت کیلئے چیلنج بن گیا

Web Desk

3 November 2026

انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی میں اتحادی جماعتوں کی نمائندگی پر حکومتی اتحاد میں تحفظات سامنے آئے ہیں، جہاں ایم کیو ایم پاکستان نے کمیٹی میں صرف 1 نشست ملنے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے اس میں اضافے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما سید امین الحق نے حکومتی چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چودھری سے رابطہ کر کے موقف اختیار کیا کہ قومی اسمبلی میں 22 نشستیں رکھنے والی اہم اتحادی جماعت کے طور پر ایم کیو ایم کو کمیٹی میں 1 کے بجائے 2 ارکان کی نمائندگی دی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ چیف وہپ نے حکومتی قیادت سے بات چیت کی یقین دہانی کرائی ہے اور امید ہے کہ اگلے دو سے تین دنوں میں اس معاملے پر مثبت فیصلہ سامنے آئے گا۔