LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جھوٹے الزام لگانا عاجزی اور جواب دینا تکبر ہے؟ مریم نواز کا وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین پر پلٹ وار امریکا سال کے آخر میں اسرائیل کی مالی امداد بند کر دے گا: ٹرمپ امریکی تاریخ میں پہلی بار تمام 50 ریاستوں میں انتخابی مبصرین تعینات انتخابی اصلاحات کی کمیٹی میں اتحادیوں کی نمائندگی کا معاملہ حکومت کیلئے چیلنج بن گیا امریکا میں وسط مدنی انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز ہوگیا پیپلز پارٹی نے انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کے لیے پانچ نام فائنل کر لیے امریکا ایران اختلافات کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں، قطر سیاسی تناؤ کم کرنے کے لیے ملاقاتیں ضروری ہیں، کے پی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بانی سے ملاقات نظام کی ضرورت تھی، اصولوں پر بات چیت کے لیے تیار ہیں: سلمان اکرم راجہ کی میڈیا سے گفتگو سندھ کابینہ کا بڑا فیصلہ: گندم کی امدادی قیمت 4500 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری ادویات پر 2D بارکوڈ کے نفاذ میں تاخیر، ڈیٹا جمع نہ کرانے والی کمپنیوں کے پیداواری یونٹس سیل کرنے کا فیصلہ مریم نواز کا اٹک میں 23 ارب روپے کے 127 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک سے کوئی دشمنی نہیں: عباس عراقچی وزیر اعظم نے خیبرپختونخوا کی صورت حال پر آج جائزہ اجلاس طلب کر لیا سعودی عرب میں شیڈول اے ایف سی ایشین فٹبال کپ ملتوی

پنجاب میں کرپشن کے بیان پر قائم ہوں، اختیار آئے تو انسان کو عاجز رہنا چاہیے: وفاقی وزیر اوورسیز کا وزیراعلیٰ پنجاب کو جواب

Web Desk

3 November 2026

وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حال ہی میں اٹک میں کی گئی تقریر اور کرپشن کے الزامات سے متعلق ردِعمل پر جواب دیتے ہوئے اپنے سابقہ بیان کی تصدیق کی ہے۔ وفاقی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں اور سچائی یہی ہے کہ پنجاب میں کرپشن ہو رہی ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈی سی کی تعیناتی سے متعلق ان کی کوئی بات نہیں تھی کیونکہ ڈی سی پہلے سے ہی تعینات تھا، تاہم اقتدار اور اختیار آنے پر انسان کو تکبر کے بجائے عاجزی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان معاملات کو صوبائیت کا رنگ نہیں دینا چاہیے بلکہ انتظامی بنیادوں پر شفافیت کو یقینی بنانا چاہیے۔