آپریشن الفارس الشهم 3 کے تحت 343 ٹن انسانی امداد امارات سے غزہ روانہ
Web Desk
2 November 2026
متحدہ عرب امارات نے مصیبت کی اس گھڑی میں فلسطینی عوام کی بھرپور مدد اور ان کی بنیادی ضروریاتِ زندگی کو پورا کرنے کے لیے 343 ٹن پر مشتمل بڑی انسانی امداد غزہ پہنچا دی ہے۔ یہ امدادی سامان 38 ٹرکوں پر مشتمل 4 مختلف کھیپوں کی صورت میں خصوصی انسانی ہمدردی کے آپریشن ’الفارس الشہم 3‘ کے تحت غزہ روانہ کیا گیا۔
اماراتی حکام کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق، اس امدادی سامان میں غزہ کے کڑے حالات میں زندگی گزارنے والے عوام کے لیے خوراک کی اشیا اور رہائش کے لیے انتہائی ضروری سامان شامل ہے۔ امدادی کارروائیوں کے باضابطہ سلسلے کے تحت مصری شہر العریش میں قائم متحدہ عرب امارات کے انسانی امداد کے لاجسٹک مرکز میں اس سامان کی وصولی، اس کی بہترین درجہ بندی اور پھر اسے غزہ روانگی کے لیے تیار کرنے کا عمل مسلسل جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ امدادی قافلوں کی تیاری اور ان کی بروقت ترسیل ایک انتہائی مربوط اور منظم نظام کے تحت کی جا رہی ہے، تاکہ غزہ کے محاصرہ زدہ علاقوں میں ضرورت مند فلسطینی بھائیوں تک امداد کی مسلسل اور بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے آپریشن ’الفارس الشہم 3‘ کے تحت باقاعدگی سے انسانی امداد کی کھیپیں بھیجی جا رہی ہیں، جن کا بنیادی مقصد جنگ سے متاثرہ فلسطینی عوام کی مشکلات میں کمی لانا اور انہیں اس بحران کے دوران درپیش ہنگامی انسانی ضروریات کو پورا کرنے میں عملی مدد فراہم کرنا ہے
متعلقہ عنوانات
سفیر سید حیدر شاہ نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو اسناد سفارت پیش کر دیں
3 November 2026
امریکی پیغامات سے ثابت ہوا حالیہ جنگ میں واشنگٹن نے ایرانی فتح تسلیم کر لی: محمد رضا عارف
3 November 2026
امریکا ایران کیخلاف جنگ کے ذریعے عالمی معیشت میں خلل ڈال رہا ہے: علی باقری کنی
3 November 2026
ایران نے افزودہ یورینیم کو بیرون ملک منتقل کرنے کا امکان مسترد کر دیا
3 November 2026
آبنائے ہرمز بحران: ترک صدر کا متبادل تجارتی راستے بنانے پر زور
3 November 2026
ڈی آئی خان: شہریوں کے تحفظ کیلئے جدید ایس او ایس ایمرجنسی سسٹم متعارف
3 November 2026
مریم نواز کا چودھری سالک کو ہتکِ عزت کا نوٹس بھجوانے کا اعلان
3 November 2026
چائلڈ پورنوگرافی اور کم عمر بچوں کو بلیک میل کرنے کے الزام میں دو ملزم گرفتار
3 November 2026