LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی میر رضا کیس: جے آئی ٹی کا دوسرا اجلاس آج طلب، احمد بھاردے کی پیشی متوقع مولانا فضل الرحمان کو دہشتگردی بارے سوچ کر بات کرنی چاہئے: ملک احمد خان پیوٹن نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی دباؤ مسترد کردیا

وفاق کے ماتحت اداروں کی لاپرواہی سے ترقیاتی منصوبے متاثر ہو رہے: شرجیل میمن

Web Desk

31 October 2026

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں سڑکوں کی تعمیر، مرمت اور توسیع کے کام میں رکاوٹ بننے والی تمام یوٹیلیٹی تنصیبات کو فوری طور پر منتقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے وفاق کے ماتحت اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری کریں۔

صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے ایک بیان میں کہا کہ وفاق کے ماتحت کام کرنے والے متعلقہ اداروں کی مجرمانہ لاپرواہی کی وجہ سے اہم عوامی ترقیاتی منصوبے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ حیسکو (HESCO) اور سیپکو (SEPCO) کو سڑکوں پر قائم بجلی کے کھمبے ہٹانے اور منتقل کرنے کے لیے پہلے ہی باقاعدہ معاوضہ ادا کیا جا چکا ہے، اس کے باوجود زیر تعمیر سڑکوں سے یہ کھمبے تاحال ہٹائے نہیں گئے۔ شرجیل انعام میمن نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ سکھر میں سڑک کے راستے سے بجلی کے کھمبے ہٹانے کے لیے پانچ سال قبل ادائیگیاں کی گئی تھیں، مگر آج تک عمل درآمد نہیں ہوا۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ حیسکو، سیپکو، کے الیکٹرک (K-Electric)، سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) اور دیگر تمام متعلقہ یوٹیلیٹی اداروں کو اب اپنی ذمہ داریاں سنجیدگی سے پوری کرنا ہوں گی۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سندھ حکومت صوبے میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور عوامی ترقیاتی منصوبوں پر اربوں روپے کی خطیر رقم خرچ کر رہی ہے، تاہم ان یوٹیلیٹی اداروں کی جانب سے تنصیبات کی منتقلی میں جان بوجھ کر کی جانے والی تاخیر منصوبوں کی بروقت تکمیل میں سب سے بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ سڑکوں کے عین درمیان یا کناروں پر موجود بجلی کے کھمبے نہ صرف ٹریفک کی روانی میں شدید رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں بلکہ آئے روز سنگین ٹریفک حادثات کا سبب بھی بن رہے ہیں۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کروڑوں روپے کا معاوضہ ادا کیے جانے کے باوجود بجلی کے کھمبوں اور دیگر تنصیبات کا تاخیر کا شکار ہونا سمجھ سے بالاتر ہے، اس لیے متعلقہ ادارے اس معاملے میں فوری پیش رفت کریں۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی کے اہم ترین ’ریڈ لائن بس ٹرانزٹ منصوبے‘ میں تاخیر کی بنیادی وجوہات میں بھی راستے میں حائل یوٹیلیٹی تنصیبات اور بجلی کے کھمبوں کو متبادل مقامات پر منتقل کرنے میں ہونے والی غیر ضروری تاخیر شامل ہے۔ آخر میں صوبائی وزیر نے مطالبہ کیا کہ وفاقی یوٹیلیٹی ادارے عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر سڑکوں پر موجود کھمبوں اور دیگر تنصیبات کی منتقلی کا عمل مکمل کریں تاکہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔