بدلتا، نکھرتا اور مضبوط خیبرپختونخوا بنانا ہمارا عزم ہے: فیصل کریم کنڈی
Web Desk
31 October 2026
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ایک بدلتا، نکھرتا اور مضبوط خیبر پختونخوا بنانا ہمارا پختہ عزم ہے، اور صوبے میں پائیدار امن کی بحالی وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔
صوبائی دارالحکومت پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کے مکمل تحفظ اور انہیں معاشرے میں آگے بڑھنے کے لیے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صوبے کے تمام شہریوں کو زندگی کے ہر شعبے میں برابر کے حقوق حاصل ہوں گے، اور محدود مالی وسائل کے باوجود اقلیتی برادری کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔ گورنر نے بالخصوص سکھ برادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور اور مثبت کردار ادا کر رہی ہے، کیونکہ اقلیتیں ملک اور صوبے کا اہم حصہ ہیں جن کے حقوق کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبر پختونخوا میں امن کی بحالی ناگزیر ہے اور ہم سب کو مل کر صوبے میں دیرپا امن قائم کرتے ہوئے ترقی و خوشحالی کی راہ ہموار کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھ کر مثبت سمت دی جائے اور صوبے بھر میں کھیل کے میدانوں کو آباد کیا جائے۔ بچوں کے مستقبل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے ہاتھوں میں بندوق کے بجائے قلم تھمانا ہوگا، کیونکہ معیاری تعلیم ہی روشن مستقبل اور پائیدار ترقی کی واحد ضمانت ہے۔ نوجوان نسل کو تعلیم، کھیلوں اور تعمیری سرگرمیوں کے بہترین مواقع فراہم کر کے ہی معاشرے میں امن، بھائی چارے اور برداشت کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026
امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی
13 November 2026
سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ
13 November 2026
روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار
13 November 2026
چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار
13 November 2026
انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے
13 November 2026
42 کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا تحریری حکم جاری
13 November 2026