LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی میر رضا کیس: جے آئی ٹی کا دوسرا اجلاس آج طلب، احمد بھاردے کی پیشی متوقع مولانا فضل الرحمان کو دہشتگردی بارے سوچ کر بات کرنی چاہئے: ملک احمد خان پیوٹن نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی دباؤ مسترد کردیا

اسلام آباد میں ہر طاقتور اور امیر شخص کی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی: طلال چودھری

Web Desk

31 October 2026

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے واضح کیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی براہِ راست نگرانی میں ملک بھر میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، اور غیر قانونی قبضوں کے پیچھے چاہے کوئی بھی با اثر اور طاقتور شخصیت کیوں نہ ہو، قانون اپنی جگہ کام کرے گا اور آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا۔

ایک بیان میں طلال چودھری نے بتایا کہ انسدادِ تجاوزات مہم کے دوران ایک فائیو اسٹار ہوٹل کی غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی دیوار کو بھی گرا دیا گیا ہے، جبکہ پشاور سمیت دیگر شہروں میں با اثر کاروباری شخصیات کی جانب سے قائم کردہ غیر قانونی تجاوزات اور قبضے بھی مسمار کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اسلام کے نام پر ریاست میں غیر قانونی قبضے کسی صورت جاری نہیں رہنے دیے جا سکتے؛ کیا عام عوام کا راستہ روکنا قانونی اور جائز ہے؟ ہمارے دینِ مبین میں تو راستے کھولنے کی سختی سے تلقین کی گئی ہے نہ کہ انہیں زبردستی بند کرنے کی۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ کیا کوئی شخص کسی اہم سڑک پر زبردستی قبضہ کر کے اس پر اپنے کسی عزیز کا نام لکھ دے تو وہ عمل جائز ہو جائے گا؟ کیا سیاست اور اقتدار کے زور پر شاہراہوں پر قبضے کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے؟ ریاست نے ایسے عناصر کو بہت کچھ دیا ہے، لیکن اگر وہ بدلے میں ریاست کو کچھ نہیں دے سکتے تو کم از کم غیر قانونی اور غاصبانہ اقدامات سے تو باز آ جائیں۔ طلال چودھری نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی پر ذاتی نوعیت کے حملے کیے گئے، لیکن مخالفین ان کے اصولی مؤقف کا کوئی جواب نہیں دے سکے، اور ہم اس کا جواب ذاتی حملوں سے نہیں بلکہ قانون کی عملداری سے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعض افراد شہدا کی عظیم قربانیوں تک کا مذاق اڑاتے ہیں اور شہدا کے نام پر ملک میں مختص کیے گئے قیمتی پلاٹوں پر قابض ہیں، ریاست کی طرف سے ایسے مافیا کو اب تک بہت زیادہ ڈھیل دی گئی ہے، تاہم اب مزید نرمی نہیں برتی جائے گی۔ اسلام آباد سمیت ہر جگہ ہر امیر اور طاقتور شخص کے خلاف تجاوزات کے نام پر کارروائی کی گئی ہے، اور پشاور کی اہم شاہراہ پر عوام کا راستہ روکنے والی رکاوٹوں کو ہٹانا ناگزیر تھا۔ آخر میں طلال چودھری کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے جذبات میں آ کر ہوائی یا تلخ بیانات دیے ہیں تو انہیں اپنی غلطی کا خود احساس ہونا چاہیے، کیونکہ بڑا انسان وہی کہلاتا ہے جو اپنی غلطی کھلے دل سے تسلیم کرے اور اس کا احساس رکھے۔