LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نئے صوبوں کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ہونی چاہئے: سلمان اکرم راجہ پاکستانی نژاد امریکی سماجی رہنما محمد سعید شیخ کو 45 سالہ انسانی خدمات کے اعتراف میں ’گلوبل سٹیزن ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا شہباز شریف سے آصف علی زرداری کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ: بھارت نے سنسنی خیز مقابلےکے بعد ٹائٹل جیت لیا بچیوں کو مفت اور معیاری تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے: حافظ نعیم الرحمان صوابی کے عوام نے تحریک انصاف کے خلاف فیصلہ سنا دیا: امیر مقام انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں: احسن اقبال سہیل آفریدی اور بابر سلیم سواتی سمیت 9 ارکانِ اسمبلی کی حراست وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج پاکستان کا بھارت میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں شرکت کا فیصلہ امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی (اے پی پیک) کا پہلا ’پاکستانی امریکن آرٹسٹس کنونشن‘ نو مئی ریڈیو حملہ کیس: سہیل آفریدی کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشنز، 16 خوارج ہلاک، حوالدار اور نائیک شہید گورنر خیبرپختونخوا کا صوبے میں سونے کی کان کنی کی تمام سرگرمیاں فوری معطل کرنے کا اعلان عالمی بینک نے دیہی سندھ میں صاف پانی اور صفائی کی سہولیات کے لیے 30 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی غیر ملکی شہریوں سے آن لائن فراڈ اور اے آئی کے ذریعے بلیک میلنگ کرنے والے دو کال سینٹرز پر چھاپے، خواتین سمیت 154 ملزمان گرفتار

پاکستان، سعودیہ کا آئل سٹوریج اپ گریڈیشن، توانائی کے شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

Web Desk

31 October 2026

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم اور وسعت دینے پر مکمل اتفاق کیا گیا ہے، جس کے تحت آئل سٹوریج اور ریفائنری کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں کو آگے بڑھایا جائے گا۔

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی نے ایک اہم ملاقات کی، جس میں توانائی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ اس ملاقات کے دوران وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے بتایا کہ پاکستان کی حکومت نے ’ٹیکس نیوٹرل بانڈڈ سٹوریج پالیسی‘ کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس نئی پالیسی کے تحت سعودی کمپنیوں کو تجارتی بنیادوں پر پاکستان میں تیل کے بڑے ذخائر (آئل سٹوریجز) قائم کرنے کی پرکشش پیشکش کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں صوبہ بلوچستان کے ساحلی و صنعتی شہر حب میں ایک بڑے پٹرولیم سٹوریج اور ریفائننگ کمپلیکس کے قیام کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے، جس سے دوطرفہ اقتصادی شراکت داری کو نئی مہمیز ملے گی۔ وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ ان اقدامات سے خطے میں پاکستان کے ایک اہم ترین توانائی راہداری  بننے کی صلاحیت اور اہمیت میں مزید نمایاں اضافہ ہوگا۔