LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی میر رضا کیس: جے آئی ٹی کا دوسرا اجلاس آج طلب، احمد بھاردے کی پیشی متوقع مولانا فضل الرحمان کو دہشتگردی بارے سوچ کر بات کرنی چاہئے: ملک احمد خان پیوٹن نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی دباؤ مسترد کردیا

وزیراعظم کا گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کا حکم

Web Desk

30 October 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں گلگت بلتستان میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد علی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اجلاس کے آغاز میں گلگت بلتستان کے غیور عوام کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا، جو یکم نومبر کو ڈوگرہ راج سے آزادی اور اس کے بعد پاکستان کے ساتھ الحاق کا تاریخی دن انتہائی جوش و جذبے سے مناتے ہیں۔ اس تاریخی مناسبت سے یکم نومبر کو وزیراعظم کے گلگت بلتستان کا دورہ بھی متوقع ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر جولائی 2026 میں قائم کردہ کمیٹی کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی، جس میں گلگت بلتستان میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی موجودہ صورتحال، ان کے نفاذ میں حائل رکاوٹوں اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے اٹھائے جانے والے ضروری اقدامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران خطے میں جاری پن بجلی (ہائیڈل پاور)، بنیادی ڈھانچے (انفراسٹرکچر) اور شمسی توانائی کے مختلف منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا بھی احاطہ کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے عوام کے لیے وفاقی حکومت کے 100 میگاواٹ شمسی توانائی کے منصوبے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی سخت ہدایت کی۔ اجلاس میں نلتر پاور پراجیکٹ کی قبل از وقت تکمیل، سکیورٹی اداروں کی انسداد دہشت گردی کی صلاحیت میں اضافے، اور خطے میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تنصیب سے متعلق امور پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ وزارتوں اور تمام وفاقی اداروں کو واضح ہدایات جاری کیں کہ گلگت بلتستان میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور ان کی بروقت تکمیل کے لیے درکار فنڈز کی بلاتعطل فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ ان منصوبوں کی راہ میں حائل تمام انتظامی و تکنیکی رکاوٹیں ترجیحی بنیادوں پر دور کی جائیں اور متعلقہ اداروں کے درمیان باہمی مؤثر رابطہ کاری کے ذریعے عمل درآمد کے عمل کو تیز کیا جائے۔

وزیراعظم نے اس غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا کہ گلگت بلتستان کی پائیدار ترقی، وہاں کے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے معیار زندگی میں بہتری لانا وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں، خصوصاً توانائی کے حامل منصوبوں کی پیش رفت کی باقاعدگی سے ذاتی نگرانی کی جائے تاکہ خطے کے عوام جلد از جلد ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔ اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، علیم خان، مصدق ملک، عطا اللہ تارڑ، شزا فاطمہ، سردار اویس لغاری، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور محمد علی سمیت دیگر متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے بھی شرکت کی۔