LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی میر رضا کیس: جے آئی ٹی کا دوسرا اجلاس آج طلب، احمد بھاردے کی پیشی متوقع مولانا فضل الرحمان کو دہشتگردی بارے سوچ کر بات کرنی چاہئے: ملک احمد خان پیوٹن نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی دباؤ مسترد کردیا

پشاور کا تاریخی تشخص اجاگر کر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنایا جائے: فیصل کریم

Web Desk

30 October 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت پشاور کے تاریخی ورثے اور سیاحتی مقامات کی ترقی و بحالی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مشیر محکمہ ترقی و منصوبہ بندی عثمان سیف اللہ، سیکرٹری سیاحت سعادت حسن سمیت دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران گورنر خیبرپختونخوا کو پشاور کی قدیم تاریخی و ثقافتی اہمیت، تاریخی مقامات اور ورثے کے تحفظ و بحالی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ گورنر کو شہر میں نائٹ ٹورازم، ہیریٹیج ٹورازم اور اس سلسلے میں جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور صدیوں پر محیط تاریخ، تمدن اور ثقافت کا ایک زندہ ورثہ ہے، اور اس شہر کے تاریخی تشخص کو بھرپور طریقے سے اجاگر کر کے اسے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنایا جائے۔

گورنر نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ گورگٹھڑی میں موجود تاریخی ونٹیج ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو ایسی مناسب جگہ پر نمائش کے لیے رکھا جائے جہاں سیاح انہیں با آسانی دیکھ سکیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پشاور کے تاریخی مقامات کی سیر کے لیے شہر میں خصوصی سیاحتی بسیں چلانے پر بھرپور توجہ دی جائے، جبکہ موٹروے ٹول پلازہ کے قریب شہر کے اہم تاریخی مقامات اور ثقافتی ورثے سے متعلق بڑے معلوماتی بورڈز بھی نصب کیے جائیں تاکہ باہر سے آنے والے سیاحوں کی رہنمائی ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پشاور کی روایتی ثقافت، فنون اور ادبی روایات کو زندہ رکھنے کے لیے باقاعدہ ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے، اور تاریخی ورثے کو محفوظ بنانے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز انتہائی خوش آئند ہے۔ اجلاس کے آخر میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے لیجنڈری اداکاروں دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کی بحالی کا کام جلد از جلد شروع کرنے کی بھی سخت ہدایت کی۔